گویا مرزائیوں کے نزدیک تمام مسلمان کافر ہیں۔
دعا مت کرو
سوال… کیا کسی ایسے شخص کی وفات پر جو سلسلہ احمدیہ میں شامل نہیں، یہ کہنا جائز ہے کہ خدا مرحوم کو جنت نصیب کرے؟
جواب… غیراحمدیوں کا کفر بینات سے ثابت ہے اور کفار کے لئے دعائے مغفرت جائز نہیں۔
(الفضل ۷؍فروری ۱۹۲۱ء ج۸ نمبر۵۹)
مکمل بائیکاٹ
’’غیراحمدیوں سے ہماری نماز الگ کی گئی۔ ان کو لڑکیاں دنیا حرام کیاگیا۔ ان کے جنازے پڑھنے سے روکا گیا۔ اب باقی کیا رہ گیا جو ہم ان کے ساتھ مل کر رہ سکتے ہیں۔ دو قسم کے تعلقات ہوتے ہیں ایک دینی دوسرے دنیوی۔ دینی تعلق کا سب سے بڑا ذریعہ عبادت کا اکٹھا ہونا ہے اور دنیوی تعلق کا بھاری ذریعہ رشتہ ناطہ ہے۔ سو یہ دونوں ہمارے لئے حرام قرار دئیے گئے۔ اگر کہو کہ ہم کو ان کی لڑکیاں لینے کی اجازت ہے تو میں کہتا ہوں نصاریٰ کی بھی لڑکیاں لینے کی اجازت ہے۔‘‘ (کلمتہ الفصل ص۱۶۹)
مسلمانوں اور قادیانیوں کی تقویم (قادیانیوں کا کلنڈر) بھی الگ ہے۔ مسلمانوں کا سال محرم سے شروع ہوتا ہے اور قادیانیوں کا صلح سے… مسلمانوں کے سال کے مہینے محرم، صفر، ربیع الاوّل، ربیع الثانی،جمادی الاول، جمادی الثانی، رجب، شعبان، رمضان، شوال، ذی قعدہ، ذی الحجہ ہیں اور قادیانیوں کے مہینوں کے نام ان کے کلنڈر میں اس طرح درج کئے جاتے ہیں۔ صلح، تبلیغ، امان، شہادت، ہجرت،امان، وفا، ظہور، تبوک، اخائ، نبوت، فتح۔ یہ اس بات کی کھلی علامت ہے کہ قادیانی الگ امت ہے اور امت مسلمہ ایک الگ امت ہے جن میں بنیادی طور پر ختم نبوت اور پھر دیگر امور میں قدم قدم پر اختلاف پایا جاتا ہے۔
مرزاقادیانی اور حج بیت اﷲ
مرزاقادیانی زندگی بھر حج نہ کر سکے جس کے لئے ہر مسلمان اﷲ سے دعائیں کرتا ہے کہ خداوند تعالیٰ تو ہمیں اپنے گھر کی زیارت نصیب فرما۔ جب لوگوں نے مولانا محمد حسین بٹالوی کے حج کرنے کا ذکر کیا تو مرزاقادیانی نے جواب میں کہا: ’’میرا پہلا کام خنزیروں کا قتل کرنا اور