عجیب دعوے
جھوٹ نمبر:۹۰… ’’ورایتنی فی المنام عین اﷲ وتیقنت اننّی ہو‘‘ میں نے اپنے آپ کو خواب میں دیکھا کہ میں خدا ہوں اور میں نے یقین کر لیا کہ بیشک میں وہی ہوں۔
(آئینہ کمالات اسلام ص۵۶۴، خزائن ج۵ ص ایضاً، کتاب البریہ ص۷۸، خزائن ج۱۳ ص۱۰۳)
نوٹ… مرزاغلام احمد قادیانی کبھی نبی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور کبھی خدا ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ کیا کبھی کسی نبی نے خدا ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور کیا یہ دعویٰ نمرود اور فرعون جیسا نہیں ہے۔ مرزائی اس کے جواب میں کہا کرتے ہیں کہ یہ ایک کشف یا خواب ہے۔ لہٰذا کشف اور خواب معتبر نہیں تو اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ مرزاقادیانی لکھتا ہے کہ: ’’پیغمبر کا کشف اور خواب ایک وحی ہوتا ہے۔‘‘ (ایام الصلح ص۲۰۱، خزائن ج ص)
جھوٹ نمبر:۹۱… ’’انت منی بمنزلۃ ولدی‘‘ تو مجھ سے بمنزلہ میرے فرزند کے ہے۔
(حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ ص۸۹، تذکرہ ص۵۲۶، ۶۴۳، ص۳۹۹ طبع سوم)
۲… ’’خاطبنی اﷲ بقولہ اسمع یا ولدی‘‘ (البشریٰ ج اوّل ص۴۹)
اﷲتعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے یہ کہا کہ اے میرے بیٹے سن۔ ’’انت منی بمنزلۃ اولادی‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۱، دافع البلاء ص۶، خزائن ج۱۸ ص۲۲۷)
یعنی اے مرزا تو میرے نزدیک بمنزلہ اولاد کے ہے۔
نوٹ… ان عبارتوں میں خدا کا بیٹا ہونے کا دعویٰ ہے۔ اب مرزا ہی کی زبانی سنئے۔ یہ بھی لکھتا ہے کہ: ’’خداتعالیٰ بیٹوں سے پاک ہے۔‘‘ (دافع البلاء ص۷ حاشیہ، خزائن ج۱۸ ص۲۲۷)
جھوٹ نمبر:۹۲… ’’انما امرک اذا اردت شیئا ان تقول لہ کن فیکون‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۰۵، خزائن ج۲۲ ص۱۰۸، تذکرہ ص۵۲۷ طبع سوم)
(مرزاکہتا ہے کہ) خدا نے مجھے فرمایا کہ اے مرزا حکم محض آپ ہی کا ہے۔
جس وقت تم کسی چیز کے ہونے کا ارادہ کرنا چاہو تو اس کو کہہ دیجئے ہو جا بس ہو جائے گی۔ جیساکہ مرزاقادیانی کا یہ الہام ہے۔ اگر ایسا ہی مرزاقادیانی کے بس میں ہوتا تو سب کو مرزاقادیانی ہلاک کر دیتے۔ سوائے ان کے کہ جنہوں نے مرزاقادیانی کو مان لیا ہوتا اور تمام پیش گوئیاں مرزاقادیانی کی پوری ہو جاتیں۔
مرزاقادیانی کو حمل بھی ہوا
جھوٹ نمبر:۹۳… ’’مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی۔