M!
پیغام حق
الحمدﷲ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ سید المرسلین وخاتم النّبیین سیدنا ومولانا محمدﷺ۰ اما بعد!
برادران اسلام کی آگاہی اور مرزائی دوستوں کی ہدایت کے لئے ہم مسئلہ ختم نبوت اور جہاد پر نیز مرزاغلام احمد قادیانی کا نصرانی حکومت یعنی حکومت برطانیہ کا ایجنٹ ہونے پر قرآن وحدیث اور مرزاغلام احمد قادیانی کے اپنے مذہب کی رو سے پوری وضاحت کے ساتھ بیان پیش کرتے ہیں۔ تاکہ عامتہ الناس کو کسی قسم کی غلط فہمی نہ رہے۔
ختم نبوت فی القرآن
’’الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا (قرآن حکیم)‘‘ {آج کے دن میں نے تمہارا دین تمہارے لئے مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کر دی اور میں دین اسلام پر راضی ہوا۔}
’’ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النّبیین‘‘ {محمد تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں۔ وہ خداتعالیٰ کے رسول ہیں اور سلسلہ انبیاء کے ختم کرنے والے ہیں۔}
’’وما ارسلنٰک الا رحمۃ للعلمین‘‘ {اور نہیں بھیجا آپﷺ کو مگر سارے جہان کے لئے رحمت۔}
ختم نبوت فی الحدیث
’’ان مثلی ومثل الانبیاء من قبلی کمثل رجل بنیٰ بیتاً واجملہ الا موضع لبنۃ من زاویۃ فجعل الناس یطوفون ویعجبون لہ ویقولون ہلّا وضعت ہذہ اللبنۃ قال فانا اللبنۃ وانا خاتم النّبیین (بخاری ج۱ ص۵۰۱، مسلم ج۲ ص۲۴۸)‘‘ {میری مثال اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے کوئی گھر بنایا ہو اور اس کو آراستہ پیراستہ کیا ہو۔ مگر ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی ہو۔ لوگ اس کے پاس چکر لگا رہے ہوں اور خوش ہوتے ہوں اور کہتے ہوں کہ یہ ایک اینٹ بھی کیوں نہ رکھ دی گئی۔