تھا کہ مسیح موعود جب ظاہر ہوگا تو اسلامی علماء کے ہاتھ سے دکھ اٹھائے گا وہ اس کو کافر قرار دیں گے۔‘‘ (اربعین نمبر۳ ص۱۷، خزائن ج۱۷ ص۴۰۴)
نوٹ… سیپارہ اور آیت کا حوالہ دیں کیونکہ یہ صریح جھوٹ ہے۔
۸… ’’صحیح بخاری صحیح مسلم اور انجیل اور دانی ایل اور دوسرے نبیوں کی کتابوں میں جہاں میرا ذکر کیاگیا ہے وہاں میری نسبت نبی کا لفظ بولا گیا ہے۔‘‘
(اربعین نمبر۳ ص۲۵ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۱۳)
۹… ’’مثلاً صحیح بخاری کی وہ حدیثیں جن میں آخری زمانہ میں بعض خلیفوں کی نسبت خبر دی گئی ہے خاص کر وہ خلیفہ جس کی نسبت بخاری میں لکھا ہے کہ آسمان سے آواز آئے گی کہ ’’ہذا خلیفۃ اﷲ المہدی‘‘ اب سوچو کہ یہ حدیث کس پایہ اور مرتبہ کی ہے جو ایسی کتاب میں درج ہے جو ’’اصح الکتب بعد از کتاب اﷲ‘‘ ہے۔ ‘‘ (شہادۃ القرآن ص۴۱، خزائن ج۶ ص۳۳۷)
نوٹ… بخاری شریف میں کوئی حدیث نہیں ہے۔ ثابت کرنے والے کو منہ مانگا انعام دیا جائے گا۔ مؤلف!
قرآن شریف کے بارے میں مرزاقادیانی کا دعویٰ
۱… ’’ہم پختہ یقین کے ساتھ اسی بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ قرآن شریف خاتم کتب سماوی ہے اور ایک شعشہ یا نقطہ اس کی شرائع اور حدود اور احکام اور اوامر سے زیادہ نہیں ہوسکتا،نہ کم ہوسکتا ہے اور اب کوئی ایسی وحی یا ایسا الہام منجانب اﷲ نہیں ہوسکتا۔ جو احکام فرقانی کی ترمیم یا تنسیخ یا کسی ایک حکم کو تبدیل یا تغیر کر سکتا ہے اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ ہمارے نزدیک جماعت مؤمنین سے خارج اور ملحد اور کافر ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۳۷، خزائن ج۳ ص۱۷۰)
۲… ’’یونہی کسی آیت کا سر پیر کاٹ کر اور اپنے مطلب کے موافق بنا کر پیش کر دینا ان لوگوں کا کام ہے جو سخت شریر اور بدمعاش اور گنڈے کہلاتے ہیں۔‘‘
(چشمہ معرفت ص۱۹۵، خزائن ج۲۳ ص۲۰۳،۲۰۴)
لیجئے! تبدیل شدہ اور سر کٹی ہوئی آیات ملاحظ فرماویں۔
صحیح آیت
تبدیل شدہ آیت
(۱)’’وما ارسلنا من قبلک من رسول ولا نبی الا اذاتمنی القی الشیطان فی افیتہ‘‘
’’وما ارسلنا من رسول ولا نبی اذا تمنی القی الشیطان فے امنیۃ‘‘
(ازالہ اوہام خورد ص۶۲۹، طبع پنجم ص۲۵۷)