ان عبارات میں مرزاقادیانی نے یہ دعویٰ کیاہے کہ اسلام کی تکمیل مجھ پر ہوئی ہے اور نبوت کا سلسلہ بھی مجھ پر ختم ہے۔ حالانکہ یہ تمام مراتب اﷲ پاک نے اپنے نبی کریمﷺ کو عطاء کئے ہیں اور آپ پر تمام مراتب نبوت ختم ہیں۔ اب دوسری طرف مرزاقادیانی کا اقرار ہے۔ لکھتا ہے:
۱… ’’قرآن شریف پر شریعت ختم ہوگئی۔‘‘ (مواہب الرحمن ص۶۸، خزائن ج۱۹ ص۲۸۷)
۲… ’’میں اس کے رسولﷺ پر دلی صدق سے ایمان لایا ہوں اور جانتا ہوں کہ تمام نبوتیں اس پر ختم ہیں اور اس کی شریعت خاتم الشرائع ہے۔‘‘
(چشمہ معرفت ص۳۲۴، خزائن ج۲۳ ص۳۴۰)
۳… ’’الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا‘‘ آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی ہے اور میں اسلام کو تمہارا دین مقرر کرکے خوش ہوا سو قرآن شریف کے بعد کسی کتاب کو قدم رکھنے کی جگہ نہیں۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۷۲ ، خزائن ج۲۳ ص۸۰)
جھوٹ نمبر:۸۲… ’’لولاک لما خلقت الافلاک‘‘
(الاستفتاء حقیقت الوحی ص۸۵، خزائن ج۲۲ ص۷۱۲،۷۱۳، تذکرہ ص۶۱۲، ص۶۵۴، طبع۳)
’’یعنی اے مرزا اگر تو نہ ہوتا تو میں آسمانوں کو پیدا ہی نہ کرتا۔‘‘
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۹۷، خزائن ج۲۱ ص۱۲۷)
۲… اور (خطبہ الہامیہ ص۲۵۹، خزائن ج۱۶ ص۱۷۱) پر ہے کہ: ’’اور جو شخص مجھ میں اور مصطفیٰ میں تفریق کرتا ہے۔ اس نے مجھے نہیں دیکھا ہے اور نہیں پہچانا ہے۔‘‘
۳… ’’یہ بالکل صحیح بات ہے کہ ہر شخص ترقی کر سکتا ہے اور بڑے سے بڑا درجہ پاسکتا ہے۔ حتیٰ کہ محمد رسول اﷲﷺ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔‘‘
(ڈائری خلیفہ قادیان مطبوعہ اخبار الفضل مورخہ ۱۷؍جولائی ۱۹۲۲ئ)
۴… ’’ظلی نبوت نے مسیح موعود کے قدم کو پیچھے نہیں ہٹایا۔ بلکہ آگے بڑھایا اور اس قدر آگے بڑھایا کہ نبی کریمﷺ کے پہلو بہ پہلو لاکھڑا کیا۔‘‘ (کلمتہ الفصل ص۱۱۳)
۵… ’’پس مسیح موعود (مرزاغلام احمد قادیانی) خود محمد رسول اﷲ ہے جو اشاعت اسلام کے لئے دوبارہ دنیا میں تشریف لائے۔‘‘ (کلمتہ الفصل ص۱۵۸)
۶… ’’خدا نے آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں میرا نام محمد اور احمد رکھا ہے اور مجھے آنحضرتﷺ کا ہی وجود قرار دیا ہے۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۱۲)