۷…
غلام احمد رسول اﷲ ہے برحق
شرف پایا ہے نوع انس و جان میں
محمد پھر اتر آئے ہیں ہم میں
اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں
محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل
غلام احمد کو دیکھے قادیان میں
خدا سے تو خدا تجھ سے ہے واﷲ
تیرا رتبہ نہیں آتا بیان میں
(اخبار بدر قادیان مورخہ ۲۵؍اکتوبر ۱۹۰۶ئ)
۸…
منم مسیح زمان و منم کلیم خدا
منم محمد و احمد کہ مجتبیٰ باشد
(تریاق القلوب ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴)
یعنی میں اس زمانے کامسیح ہوں اور کلیم خدا ہوں اور میں محمد احمد مجتبیٰ ہوں۔ العیاذ باﷲ!
۹… ’’دنیا میں کوئی ایسا نبی نہیں گزرا جس کا نام مجھے نہیں دیاگیا۔ میں آدم ہوں، میں نوح ہوں، میں ابراہیم ہوں، میں اسحاق ہوں، میں یعقوب ہوں، میں اسماعیل ہوں، میں داؤد ہوں، میں موسیٰ ہوں، میں عیسیٰ ابن مریم ہوں۔ میں محمدﷺ ہوں۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۵۲۱)
۱۰… ’’اور اس عمارت میں ایک اینٹ کی جگہ خالی تھی۔ یعنی منعم علیہ پس خدا نے ارادہ فرمایا کہ اس پیش گوئی کو پورا کرے اور آخری اینٹ کے ساتھ بنا کو کمال تک پہنچا دے۔ پس میں وہی آخری اینٹ ہوں۔‘‘ (خطبہ الہامیہ ص۱۷۷، ۱۷۸، خزائن ج۱۶ ص۱۲۲)
جھوٹ نمبر:۸۳… ’’آنحضرتﷺ عیسائیوں کے ہاتھ کا پنیر کھا لیتے تھے۔ حالانکہ مشہور تھا کہ اس میں سور کی چربی پڑتی ہے۔‘‘ (العیاذ باﷲ!)
(مکتوب مرزاغلام احمد قادیانی مندرجہ اخبار الفضل قادیان مورخہ ۲۲؍فروری ۱۹۲۴ئ)
جھوٹ نمبر:۸۴… ’’اب رہی اپنی جماعت خدا کا شکر ہے کہ انہوں نے دمشق کے منارے پر مسیح کے اترنے کی حقیقت دجال کی حقیقت۔ ایسا ہی دابۃ الارض (وغیرہ کے بارے میں) خدا نے ان کو معرفت کے مقام پر پہنچا دیا۔‘‘ (فتاویٰ احمدیہ ص۵۱)
اور حضور علیہ السلام کے متعلق لکھتا ہے کہ: ’’آنحضرتﷺ پر ابن مریم اور دجال کی حقیقت اور یاجوج ماجوج اور دابۃ الارض کی حقیقت منکشف نہ ہوئی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۹۱، خزائن ج۳ ص۴۷۳)