تو اس حدیث کو مرزاقادیانی نے بھی صحیح تسلیم کیا ہے۔ (ازالہ اوہام ص۲۰۱، خزائن ج۳ ص۱۹۸)
تو اب اس حدیث میں تاویل وغیرہ نہیں چل سکتی۔ اس لئے کہ اس حدیث میں قسم ہے یہ بات خود مرزاقادیانی کو بھی مسلم ہے کہ جو بات قسم سے بیان ہو اس میں تاویل نہیں چل سکتی۔ چنانچہ لکھتا ہے: ’’والقسم یدل علی ان الخبر محمول علی الظاہر لا تاویل فیہ ولا استثنائ‘‘ (حمامتہ البشریٰ ص۱۴، خزائن ج۷ ص۱۹۲ حاشیہ)
قسم اس بات کی دلیل ہے کہ خبر اپنے ظاہر پر محمول ہے اس میں نہ کوئی تاویل ہے اور نہ استثناء اب دوسری طرف مرزاقادیانی لکھتا ہے کہ: ’’ہم کہہ سکتے ہیں کہ آنحضرتﷺ پر ابن مریم اور دجال کی حقیقت اور یاجوج ماجوج اور دابۃ الارض کی حقیقت منکشف نہ ہوئی ہو۔‘‘ دیکھئے!
(ازالہ اوہام ص۶۹۱، خزائن ج۳ ص۴۷۳)
یہ مرزاقادیانی نے کیوںکہا کہ حضور امام الانبیاء پر ابن مریم اور دجال کی حقیقت منکشف نہ ہوئی۔ سو ظاہر بات ہے کہ مرزاقادیانی کو معلوم تھا کہ اگر حضورﷺ کی بات پر یقین کیا جائے تو میں مسیح نہیں ہوسکتا۔
کیونکہ اس لئے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ مسیح ابن مریم آسمان سے نازل ہوگا۔ جیسا کہ دوسری احادیث سے ثابت ہے اور مرزاقادیانی تو عورت کے پیٹ سے پیدا ہوا اور ظاہر ہے کہ عورت کے پیٹ کا نام آسمان نہیں ہے اور حضورﷺ نے فرمایا کہ وہ ابن مریم یعنی بیٹا مریم کا ہوگا۔ جو بغیر باپ کے پیدا ہوا ہے اور مرزاقادیانی کی والدہ بھی ہے جس کا نام چراغ بی بی ہے اور اس کا باپ بھی ہے جس کا نام غلام مرتضیٰ ہے اور عیسیٰ بن مریم حاکم اور عادل کی حیثیت سے نازل ہوں گے اور مرزاقادیانی ساری عمر انگریز لعین کا غلام رہا۔ جس انگریز کی اطاعت کے لئے بقول مرزاقادیانی نے پچاس الماریاں کتابوں کی لکھیں اور ان میں یہ لکھا کہ انگریز کی اطاعت مجھ پر فرض ہے۔ جیسا کہ (ازالہ اوہام ص۵۵،۵۶، خزائن ج۳ ص۱۳۰، تریاق القلوب ص۱۵، خزائن ج۱۵ ص۱۵۵) وغیرہ پر لکھا ہے اور حضورﷺ نے فرمایا کہ مہدی میری اولاد فاطمہ کی نسل سے ہوگا اور مرزاقادیانی خود کہتا ہے کہ میں فارسی النسل ہوں اور عیسیٰ علیہ السلام حج کریں گے۔ لیکن مرزاقادیانی کو مکہ اور مدینہ دیکھنا بھی نصیب نہ ہوا اور حضور نبی کریمﷺ فرماتے ہیں کہ عیسیٰ ابن مریم میرے ساتھ میرے روضہ اطہر میں مدفون ہوگا اور مرزاقادیانی مرا لاہور میں اور مدفون قادیان میں ہوا اور حضرت عیسیٰ بن مریم کے نزول سے پہلے دجال کا خروج ہوگا۔ اس کی پیشانی پر کافر، اس صورت میں لکھا ہو گا ک۔ف۔ر۔ وہ بائیں آنکھ سے کانا ہوگا اور داہنی آنکھ میں سخت ناخنہ