بھی اس کو دلچسپی سے پڑھیں اور میری خواہش ہے کہ اہل اسلام کی لائبریری اس سے خالی نہ رہے۔ والسلام! احقر: عبدالرحمن ظر، جامعہ عثمانیہ شور کوٹ ضلع جھنگ
پیش لفظ!
بہت طویل عرصہ سے خواہش تھی کہ ایک کتاب ایسی ہونی چاہئے کہ جس میں صرف مسیلمہ پنجاب مرزاغلام احمد قادیانی کے کذبات، جھوٹ جمع کئے جائیں۔ جن کے پڑھنے سے کسی مرزائی کو بھی مرزا دجال کے جھوٹے ہونے میں شک وشبہ باقی نہ رہے اور مرزاغلام احمد قادیانی دجال کو چھوڑ کر امام الانبیاء خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ نبی کریمﷺ سے وابستہ ہو جائیں اور آخرت میں جہنم کی دہکتی ہوئی آگ سے بچ جائیں۔
چنانچہ میں نے اس کتاب میں کسی حد تک حیات مسیح اور ختم نبوت کے مسائل کو بھی حل کر دیا ہے اور اس کتاب میں مرزاقادیانی کی تضاد بیانیاں، سیاہ جھوٹ، جھوٹی پیش گوئیاں، علماء اسلام اور انبیاء علیہم السلام کو گالیاں اور اس دجال کی سیرت وکریکٹر پر مرزاہی کی زبانی کسی قدر مفصل ومدلل بحث کی ہے اور حدیث نبوی ’’انہ سیکون فی امتی ثلاثون کذابون کلہم یزعم انہ نبی وانا خاتم النبیین لا نبی بعدی‘‘
(صحیح جامع ترمذی ج۲ ص۴۵، ازالہ اوہام ص۱۹۹، خزائن ج۳ص۱۹۷)
کی روشنی میں ثابت کیا ہے کہ مرزادجال ان تیس کذابوں اور دجالوں میں سے ایک ہے۔ مجھے بہت امید ہے کہ اگر اس کتاب کو کوئی مرزائی بغور پڑھ لے گا تو اس کو بھی مرزاقادیانی دجال کے جھوٹا اور کذاب ہونے میں شک وشبہ باقی نہ رہے گا۔ انشاء اﷲ تعالیٰ! اہل علم حضرات سے التماس ہے کہ اس رسالہ سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور اس کو آگے پہنچانے کی کوشش فرمائیں۔
اﷲتعالیٰ سے دعا ہے کہ میری اس حقیر سی محنت کو قبول ومنظور فرمائے اور آخرت میں میرے لئے ذریعہ نجات بنائے۔ آمین! احقر الناس: مخدوم محمد عبدالواحد مخدوم عفا اﷲ عنہ
مقدمہ
الحمدﷲ وحدہ والصلوٰۃ والسلام علیٰ من لا نبی بعدہ۰ اما بعد!
اﷲتعالیٰ کا ہم پر بڑا فضل واحسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنے محبوب امام الانبیاء خاتم الانبیاء محمدﷺ کی امت میں سے پیدا فرمایا اور آپ پر تمام مراتب نبوت کی تکمیل کر دی اور فرمایا: