پہنچائے۔ اﷲ کریم سے دعا ہے کہ اس رسالہ کو مخدو منامخدوم قاری عبدالواحد صاحب کے لئے زاوآخرت بنائے اور لوگوں کو اس سے زیادہ سے زیادہ نفع پہنچائے۔
آمین۔ دعاء از من واز جملہ جہان آمین باد!
احقر: حافظ عبدالواحد ایم۔اے عربی، فاضل مدینہ یونیورسٹی
مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان، یکم؍صفر ۱۴۰۵ھ
شیخ المعقول والمنقول، عالم بے مثل، حامی سنت، ماحی بدعت، استاذ محترم
حضرت مولانا حکیم احمد بخش صاحب مخدوم
سہروردی، ڈاور (نزد چناب نگر)
M!
الحمدﷲ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ سید الانبیاء وخاتم النبیین وعلیٰ الہ واصحابہ اجمعین۰ اما بعد!
میرے عزیز عبدالواحد ابن غلام عباس مخدوم ساکن مخدوم طاہر والہ کے رسالہ کو دیکھنے کے بعد دل سے دعا نکلتی ہے کہ اﷲتعالیٰ میرے عزیز کو جزائے خیر عطاء فرمائے اور اس رسالہ کو تمام مسلمانوں کے لئے (خصوصاً مرزائیوں کے لئے) اسے مفید ومبارک بنائے۔ آمین ثم آمین!
احقر: احمد بخش مخدوم عفا اﷲ عنہ، از ڈاور!
استاذ العلمائ، رأس المحققین، مصنف کتاب الصرف ونحو، عالم باعمل
حضرت مولانا حافظ عبدالرحمن صاحب ظفر
مدرس جامعہ عثمانیہ شورکوٹ
باسمہ تعالیٰ!
عزیز محترم جناب حافظ قاری عبدالواحد مخدوم کی کتاب ’’ظلمات بعضہا فوق بعض المعروف بہ کذبات مرزا‘‘ کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔ حضرت قاری صاحب باوجود اوائل عمر کے قادیانیت پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اس میدان میں کسی مناظر حق گو سے کم نہیں ہیں۔ مجھے خود بعض معلومات کا انہیں سے فائدہ حاصل ہوا۔ اﷲتعالیٰ ان کے علم وعمل میں برکت عطاء فرمائے۔ اس کتاب میں انہوں نے اپنی تحقیقات کے خوب جوہر دکھلائے ہیں۔ خیال ہے کہ یہ تحریر قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ اہل علم