ملازم خواجہ ثناء اﷲ شال ، (۲)احد خان ناستواری اسلام آبادی، (۳)محمد سلطان معروف میرزا سلطان جوبرکدلی، (۴)ممہ جوزیرہ زرد آلو فروش صراف کدالی، (۵)محمد عظیم معروف عظیم جو شیدہ محمد بیگ سکن مدینہ صاحب، (۶)احمد کلہ ہند بلی، (۷)حبیب جلد ساز متصل مسجد جامع، (۸)عبداﷲ شیخ ڈڈکدلی، (۹)حبیب بیگ میوہ فروش حبہ کدلی، (۱۰)احمد نانبائی زینہ کدلی، (۱۱)مہدہ زرگر سومہ کچہ بلی، (۱۲)عبداﷲ شالہ پرونٹھی بچنی والا ساکن شیر گڈا، (۱۳)خضر میوہ فروش عالیکدلی، (۱۴)جلی وانی بوڑ کدلی، (۱۵)عبدالرحیم نابانع عرف ڈار ساکن کہوٹہ، (۱۶)خضر جوتافروش رعنا داری، (۱۷)عبداﷲ ناستوار فروش بچہ اکبر درویش، (۱۸)محمد شاہ ڈڈی کدلی، (۱۹)محمد حجام ڈکسن یار، (۲۰)غنی جوناید کدلی پیشہ رنگریز، (۲۱)قمرالدین ناستواری زینہ کدلی، (۲۲)اسمال جوالی، (۲۳)صدیق پاپوش دوز شمس واری، (۲۵)قادروانی اندرواری، (۲۶)سکندر جو ایضاً، (۲۷)لسہ بٹ ایضاً، (۲۸)محمد حاجی کلال دوری اسمال مسگروری بلی، (۲۹)مسگروری بلی قادر جو کیموہ، (۳۰)احمد چہیٹ ساز کلال دوری، (۳۱)محمد جوزدگر فتحکدلی، (۳۲)عزیز مسگراندر واری ، (۳۳)احمد مسگردری بلی، (۳۴)محمد جودری بلی، (۳۵)اسد جوزینہ کدلی۔
یہ اشخاص مذکور عبارت استفتاء سے بالکل بے خبر ہیں۔ درحالت بے علمی وناواقفی ان لوگوں نے مہر اور نشانی کی ہے۔ علاوہ اس کے رسالہ مذکورہ کو دیکھ کر ان لوگوں سے اس بارہ میں استفسار کیا گیا۔ کسی ایک متنفس نے اس پر اقرار نہیں کیا کہ ہم نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے قبر ہونے پر مہر یا نشانی یا تصدیق کیا ہے۔ جیسا کہ مرزا رسالہ الہدیٰ میں تحریر کرتا ہے۔ یوز آصف سے عیسیٰ مسیح علیہ السلام مراد ہے۔ یہ صاف وسفید قادیانی کا جھوٹ اور جھوٹا ہونا معلوم ہوتا ہے۔ ’’فلعنۃ اﷲ علی الکاذبین‘‘ اور جھوٹی تہمت اہل کشمیر کی نسبت ہے اور دیکھو یہ امر کس قدر خلاف صداقت ودیانت ہے کہ یہاں کے باشندوں کو ناحق بدنام کیا جاوے۔ اگر مرزا خود یہاں آکر یا اس کے پیرؤں میں سے کوئی حاضر ہو کر ایک بھرے مجمع میں دوگواہ جن کے نام مرزا نے رسالہ مذکورہ میں شائع کئے ہیں ثبوت میں پیش کرے۔ یعنی وہ یہ کہہ دیں کہ ہم نے بلاشک وشبہ