ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
جس شخص نے آپ کو بادشاہی کا تاج عطا فرمایا ہمیں سب پریشانی کے اسباب عطا فرمایا جس نے عیب دیکھا اس نے لباس پہنا اور بے عیبوں کو عریانی کا لباس عطا فرمایا - پھر عالمگیرؒ نے اپنے ایک امیر کو تفتیش کے لئے مقرر کیا - اس نے اپنی رپورٹ کا خلاصہ نظم میں لکھ کر عالمگیر کے روبرو پیش کیا - بر سر مد برہنہ کرامات تہمت است کشفیکہ ظاہر است از و کشف عورت است ایسی حالت میں سیاست جاری کرنے میں عالمگیر معذور تھے - سرمد کی ایک زاہدانہ رباعی : (78) فرمایا کہ سرمد کے کلام میں سے یہ رباعی بھی مشہور ہے جو زاہدا نہ ہے منعم کہ کباب می خورد می گذرد دربادہ ناب می خورد می گذرد سرمد کہ بہ کاسہ گدائی ناں را تر کر دہ باب می خورد می گذرد سرمد کی ایک حکیمانہ رباعی : (79) فرمایا - سرمد کے کلام میں سے یہ رباعی بھی ہے جو حکیمانہ ہے - سرمد گلہ اختصار می باید کرد یک کار ازیں دو کارمی باید کرد ( 1 ) 1 ـ اے سرمد شکایت کو مختصر کر اور دو کاموں میں سے ایک کام کر یا تو بدن کو دوست کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے وقف کر دے یا دوست سے قطع نظر کر لے -