ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
ایمان ( فرمایا ) پہلے اچھے تھے صورۃ بدعتی تھے حقیقتا بدعتی نہ تھے بلکہ مخلص تھے ـ س یرالی اللہ اور سیرفی اللہ کا مفہوم : (165) ایک اہل علم نے دریافت کیا کہ سیرالی اللہ اور سیرفی اللہ کے کیا معنی ہیں ) فرمایا ـ یہ اصطلاحی الفاظ ہیں ـ سیرالی اللہ کا مطلب مقامات کا حاصل کرنا ہے ـ جس کا دوسرا عنوان اخلاق کی دوستی ہے مثلا صبر ، توکل ، رضا وغیرہ اور سیرفی اللہ کا مطلب یہ ہے کہ اس میں رسوخ و ترقی حاصل کرنا ـ بعینہ اس کی یہ مثال ہے کہ جیسے ایک درسیات کا پڑھنا پھر پڑھنے کے بعد اس میں تبحر حاصل کرنا تبحر کی حالت میں مضامین کثرت کے ساتھ منکشف ہوں گے اور درس و تحصیل کے زمانہ میں اس قدر نہیں ہوتے ـ ماہوار رسالہ جاری کرنے سے منع فرمایا : (166) فرمایا - ایک شخص نے میرے نام ایک ماہوار رسالہ جاری کرنا چاہا ـ جو میرے مذاق کے خلاف ہے ـ میں نے ان کو لکھا ہے کہ میں اس مذاق کا نہیں کسی قدر دان کے پاس روانہ کریں ـ حضرت پیران پیر خود کون سا وظیفہ پڑھتے تھے : (167) فرمایا ـ یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئا للہ کے وظیفہ میں میں یہ کہتا ہوں کہ وہ وظیفہ پڑھو جس کو پڑھ کر شیخ عبدالقادر جیلانی اس درجہ کو پہنچے کہ ان کے نام کا وظیفہ پڑھا جاتا ہے اور کیا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ خود بھی یہی وظیفہ پڑھ کر کامل ہوئے تھے ؟ یا وہ دوسرا وظیفہ تھا ـ یقینا انہوں نے یہ نہیں پڑھا ـ دوسری بات یہ ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کو آیا اس کا احساس