ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
میرا شبہ بالکل رفع ہو گیا - اور مضمون دعا یہ تھا - اے اللہ ہم خوب جانتے ہیں کہ یہ بلا بھی نعمت ہے مگر ہم اپنے ضعف کی وجہ سے اس نعمت کا تحمل نہیں کر سکتے - اے اللہ تو اس نعمت کو نعمت صحت سے مبدل (1) فرما دے - اور بعض نعمتوں کا عدم تحمل (2) کچھ بعید نہیں دیکھئے پیچش کے مریض کو کباب جو واقعہ میں نعمت ہے سخت مضر ہے ایسا مریض اس کے نعمت ہونے کا انکار نہیں کر سکتا مگر وہ اس کے ہضم پر قدرت نہیں رکھتا - غیراللہ پر نظر رکھنے سے ممانعت : (73) اسی طرح ایک بوڑھے سے حضرت حاجی صاحبؒ کی عجیب گفتگو ہوئی - اس نے حضرت سے درخواست کی کہ میری بیوی سخت بیمار ہے اس کے مر جانے کا خطرہ ہے - دعاء فرما دیجئے کہ اچھی ہو جاوے تو حضرت نے فرمایا عجیب بات ہے ایک قیدی جیلخانے سے رہا ہوتا ہے دوسرا قیدی اس کے لئے روتا ہے کہ ہائے یہ کیوں رہا ہو رہا ہے - سائل نے پھر کہا حضرت میرا تو اس کے سوا کوئی روٹی پکانے والا بھی نہیں ہے فرمایا ہاں بھائی تیرے پیدا ہونے کے ساتھ یہی تو روٹیاں پکاتی آئی تھی ، اس کے بعد ہی سائل نے کہا حضرت فلاں شخص نے مجھے حج کرانے کا وعدہ کیا تھا اب وہ انکار کر رہا ہے اس پر حضرت نے غصہ کے لہجہ میں فرمایا ہمارے سامنے شرک کی باتیں مت بکو غیر اللہ پر کیوں نظر رکھی - بیمار اور تندرست کے لئے وصول و قرب کا الگ الگ طریقہ : (74) فرمایا حضرت حاجی صاحب سے ایک شخص نے اپنی بیماری کی 1 ـ تبدیل کرنا ـ بدلنا ـ 2 ـ برداشت نہ کر سکتا