ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
کرنے کو ضروری نہیں سمجھا ـ باقی بزرگوں نے غیر جازم جواب بھی دیا ہے ـ چنانچہ حضرت حاجی صاحب قبلہ ؒ پورا ثواب ملنا فرماتے تھے ـ مولانا گنگوہیؒ تقسیم ہونا فرماتے تھے ـ میری رائے ہے کہ نہ اس فکر میں پڑے نہ اس میں دخل دے ـ خدا کے ضم پر چھوڑے باقی اگر تقسیم ہی ہو تب بھی حدیث میں ہے کہ ایک کھجور جو صدقہ کرتا ہے خدا تعالی اس کی تربیت کرے ہیں ـ پھر جبل احد سے بھی اعظم ہو جاتا ہے ـ تو تقسیم کے بعد بھی ہر ایک کو بہت مل جاوے گا ـ مرید بنانے کے لئے تامل کی ضرورت : (267) فرمایا ـ بیعت کے بارے میں ایک شخص کا خط آیا ہے لکھتے ہیں کہ میں نے بہت دن سوچا تو سوائے آپ کے کوئی نظر نہ آیا تو اب دیر نہ کیجئے ـ میں کہتا ہوں کہ مرید تو سوچے اور پیر کیوں نہ سوچے کہ اس شخص کو مرید بناؤں یا نہیں ـ اجنبی عورت کا بوسہ لینے سے گناہ ہوتا ہے : (268) فرمایا پہلے ایک شخص نے دریافت کیا تھا کہ اجنبیہ عورت کا بوسہ لینے سے روزہ فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟ میں نے جواب دیا تھا کہ یہ کیوں نہیں دریافت کیا کہ گناہ بھی ہوتا ہے یا نہیں ؟ آج پھر خط آیا ہے کہ یہ تو مجھ کو معلوم تھا ـ میں نے آج جواب لکھا ہے کہ جب روزہ میں معاصی صادر ہوں تو وہ مقبول نہیں ہوتا تو پھر اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے ـ اگر میں ضابطہ کا جواب دیتا ہوں کہ فاسد نہیں ہوتا تو دلیری پیدا ہوتی ہے اور اگر لکھتا ہوں کہ فاسد ہو جاتا تو غلط ہوتا ہے اس لئے میں نے ایسا جواب دیا ہے جس سے نہ فتوی غلط ہو نہ