ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
منکر ہے تو ہر حادث کے حدوث کے لئے کوئی صورت اس کو گھڑنا پڑی مگر ایک مسلمان جوصنائع کا قائل ہے اس کو اس کی کیا ضرورت ہوئی - اکبر حسین کا شبہ اور اس کا جواب : (3) فرمایا - اکبر حسین صاحب جج سے خاص تعلق کا سبب یہ ہوا کہ انہوں نے اپنے عربی کے استاد مولوی یعقوب صاحب سے دریافت کیا کہ قرآن شریف میں ایک آیتہ ہے وما ارسلنا من رسول الا بلسان قومہ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کی زبان اس کی قوم کی ہوتی ہے اور حضورؐ کی زبان عربی تھی اس سے معلوم ہوا کہ آپ کی قوم صرف عرب ہیں صرف ان ہی کی طرف آپ کو بعثت ہوئی اور دوسری آیت عموم بعثت پر دال ہے - دوسری آیت ہے وما ارسلناک الا کافتہ للناس - ان میں بظاہر تعارض ہے - مولوی صاحب نے مجھ سے ذکر کیا میں نے جواب دیا کہ بلسان قومہ فرمایا - بلسان امتہ نہیں فرمایا اور قوم کے معنی ہیں برادری - اور ظاہر ہے کہ آپ کی برادری صرف عرب ہیں امت قوم سے عام ہیں - مولوی صاحب نے یہ تقریر ان سے کی تو پوچھا کہ یہ جواب کس نے دیا ہے - انہوں نے میرا نام لیا تو فورا مجھ سے ملنے آئے اور بہت محبت سے پیش آئے - پھر محبت بڑھ گئی - بدعتی سے فقہ سے گفتگو کرو : (4) اہل بدعت سے جب گفتگو کرو تو فقہ سے کرو - اس میں ان کو گنجائش نہیں ملتی - قرآن مجید ایک متن ہے جس کے مختل مماثل ہو سکتے ہیں - اسی طرح حدیث بھی دو دجو ہو سکتی ہے - اسی لئے اہل بدعت جب تمسک کریں