ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
محمد منیر صاحب خوب ہنسے اور کہا اب تمہاری بزرگی کا پتہ چل جائے گا بھاگو کہاں بھاگتے ہو ( باہم بے تکلفی بہت تھی ) اتنے میں ایک ریلوے ملازم آیا اور کہا تو یہاں کیوں بیٹھی ہے یہ عورتوں کا کمرہ نہیں ہے ـ اس نے کہا ہم بھی مردوں کی طرح ہیں ـ اس نے کہا کھڑی ہو ورنہ چوٹی پکڑ کر باہر کر دوں گا - بس فورا چلی گئی ـ اللہ تعالی اپنے نیک بندوں کی اس طرح امداد فرماتے ہیں ـ واقعہ تعبیر خواب مولاانا محمد منیر صاحب نانوتوی : (141) فرمایا ـ مولوی محمد منیر صاحب ایک وقت میں نوکری کے متلاشی تھے ـ اسی اثناء میں خواب دیکھا کہ بریلی کی طرف سے کچھ سفید بطخیں اڑ کر ان کے گھر آئی ہیں ـ یہ خواب حضرت مولانا محمد قاسم صاحب کی خدمت میں بیان کیا ـ مولانا نے فرمایا کہ بتلاؤ اگر مٹھائی کھلانے کو کہو تو بیس روپیہ کا نوکر رکھا دیں ورنہ گیارہ روپیہ کا ـ کہا بہت اچھا مٹھائی کھلاؤں گا ـ فرمایا کہ بریلی میں بیس روپیہ کے نوکر ہو جاؤ گے ـ انہوں نے درخواست نوکری کی دے رکھی تھی ـ کچھ دن گذرے کہ اطلاع آ گئی کہ درخواست منظور ہو گئی ـ بیس روپیہ کی جگہ تم کو دی گئی ، مولوی صاحب نے مولانا سے دریافت کیا کہ یہ بیس اور گیارہ کا قصہ کیا تھا لفظ بط اردو میں مخفف( بلا تشدید) ہے اور عربی میں مشدد اور (با) کے 2 عدد ہیں اور (ط) کے 9 ہیں تو اگر اردو کا لحاظ کیا جاوے تو گیارہ ہوتے ہیں اور عربی کا لحاظ کیا جاوے تو (ط) کی تکرار کے بعد بیس ہوتے ہیں ـ مفہوم من آنم کہ من دانم : (142) فرمایا ایک شخص نے کانپور میں عبدالرحمن خاں صاحب