ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
مولوی نذیر حسین صاحب مرحوم دھلوی سے ملاقات : (236) فرمایا ـ مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی مرحوم سے میں دو دفعہ ملا ایک بار دہلی میں دوسری بار ضلع آرہ میں دوسری بار کے جلسہ میں میرے سامنے ایک ان کے شاگرد نے ابن ہمام پر کچھ اعتراض کیا ـ تو میاں صاحب نے ناخوش ہو کر کہا وہ بڑے لوگ تھے ان پر اعتراض کرنا ہمارا کام نہیں پھر فرمایا وسیع النظر آدمی نزم ہوتا ہے کیونکہ اس کی نظر سب طرف ہوتی ہے ـ حضرت حاجی صاحبؒ کا حضرت حکیم الامت کے بارے میں ارشاد :(237) فرمایا ـ بعض ندوہ والوں نے میری شکایت حضرت حاجی صاحب قبلہ سے کی کہ وہ ندوہ کا مخالف ہے تو حضرت نے فرمایا کہ اس میں تو مخالفت کا مادہ ہی نہیں ہے ـ دیکھیے حضرتؒ نے مجھ کو کس طرح پہچان لیا حالانکہ میں حضرت کے سامنے کچھ زیادہ بولتا بھی نہیں تھا ـ بعد وفات حضرت حاجی صاحبؒ ان کی اہلیہ کا انتظام : (238) فرمایا ـ حضرت حاجی صاحبؒ کے وفات کے بعد میں نے حضرت پیرانی صاحبہ کی خدمت میں لکھا کہ اپنے قیام کے متعلق جو رائے ہو اس سے مطلع فرمائیں ہندوستان آنا چاہیں یا وہاں ہی رہنا چاہیں تو اطلاع دیدیں ویسا ہی انتظام کر دیا جاوے ـ خط کا یہ جواب آیا کہ عدت میں ایسی گفتگو مناسب نہیں ـ میں نے بعد عدت پھر عرض کیا تو اس دوسرے خط کے جواب میں تحریر فرمایا کہ میں عورت ناقص العقل ہوں - میری رائے کیا ـ مولانا رشید احمد صاحب اور تم جو رائے تجویذ کرو عمل کروں گی ـ میں نے مولانا سے رائے لی تو