ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
گے قرآن و حدیث سے کریں گے ـ مثلا قیام مولود کے بارے میں تغیر زدہ دو قروہ سے کریں گے - شیعہ رہ کر ہم سے استفادہ نہیں کر سکتا : (5) فرمایا ـ ایک شیعی صاحب آ کرہ کے علاقہ کے تھوڑے دن ہوئے آئے پہلے تو انہوں نے اپنا پتہ نہ دیا - گو قرائن سے میں سمجھ گیا کہ یہ شیعی ہیں - کتب تصوف کا مطالعہ بہت کئے ہوئے تھے - میری کتابیں بھی دیکھی تھیں - اسی کے متعلق کچھ سوالات کئے - جی تو نہیں چاہتا تھا کہ جواب دوں - مگر مہمان سمجھ کر جواب دیا - خوش ہو کر کہنے لگے کہ یہی سوالات میں نے شیعہ مجتہدین سے بھی کئے - مگر کسی نے معقول جواب نہیں دیا - پھر کہا کہ کیا دوسرے مسلمان فرقہ کو بھی خانقاہ امدادیہ سے استفادہ ہو سکتا ہے ؟ میں نے کہا اس جواب کے لئے یہ جلسہ کافی نہیں ہے - یہ سوال تحریری ہونا چاہیے پھر جواب دوں گا ـ بعد میں سوال تحریری بھی بھیجا تو میں نے جواب دیا کہ یہ سوال تو ایسا ہے جیسے کوئی کہے کہ میرا وضو تو نہیں ہے بلا وضو بھی مجھ کو نماز پڑھا دو گے - یا نہیں ؟ تو ایسے شخص سے یوں کہوں گا کہ تو وضو بھی کر سکتا ہے یا نہیں ؟ ( اس سے زیادہ صاف جواب دینا بے مروتی ہے ) اب بعد میں اس کا خط آیا ہے کہ میں نماز تو پڑھتا ہوں '' ( فرمایا ) اس عقلمند کو اتنی بھی سمجھ نہیں کہ میں نے نماز کو پوچھا تھا یا مقصود کو نماز سے اور شرائط کو وخو سے تشبیہ دی تھی یہ مجسٹریٹی کیسے کرتے ہوں گے ( یہ خیر سے مجسٹریٹ تھے ) اب صاف جواب دیتا ہوں کہ مجھ کو معذور کھے - جب تک ہمارے مشرب میں نہ آجاؤ گے استفادی نہیں کر سکتے ـ