ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
صفت محمودہ مخفی ہو جس کی وجہ سے اس کے سب گناہ معاف کر دئیے جائیں ـ اور میرے اندر کوئی ایسا عیب ہو جس کی وجہ سے میری سب نیکیاں غیر مقبول ہوں ـ گدی نشین پیر کے صاحبزادہ کا حضرت حکیم الامت سے رجوع : (210) فرمایا ـ ایک گدی نشین پیر کے ایک صاحبزادے نے خط لکھا کہ میں حضور کی طرف رعوع کرنا چاہتا ہوں ـ چونکہ ان کے والد پیر ہیں ـ اس لئے میں نے خیال کیا کہ کہیں ان کو خبر نہ ہو جائے اور وہ یہ نہ سوچیں کہ میرے بیٹے نے مجھ کو ناقص سمجھا اس لئے دوسری طرف توجہ کی ـ پھر باپ بیٹے کے درمیان مخالفت اور کشیدگی پیدا ہو جاوے اس واسطے میں نے ان کو لکھ دیا کہ آپ اولا بتلائیں کہ آپ کے والد تو اس سے ناخوش نہ ہوں گے ـ پھر فرمایا ـ میں ایک یہ شرط بھی لگاؤں گا کہ گدی کے حصول کے لئے اگر رجوع کرتے ہو تو پھر مجھے معاف فرماؤ اور اگر گدی کو ترک کر سکتے ہو تو میں خدمت کے لئے حاضر ہوں کیونکہ گدی کی طمع میں ساری عمر بھی فائدہ نہ ہو گا ـ تبرکات متعارفہ کی زیارت کا حکم : (211) فرمایا ـ فرمایا ـ برکات متعارفہ چونکہ اولا کسی کی خاص ملک تھے اس لئے ان میں میراث جاری ہو گی اگر ان پر ایک وارث قابض ہو جاوے تو جیسا رواج ہے تو وہ شرعا مغضوب ہو جاوے گی اس حالت میں مجھ کو تو ان کی زیارت کے جواز میں بھی شبہ ہے کیونکہ زیارت انتفاع ہے انتفاع بالمغضوب جائز نہیں ـ