ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
لیکن جنہوں نے اس کا اہتمام کیا ہے - انہوں نے اس کے مختلف طریقے نکالے ہیں چنانچہ بعض قلب میں لفظ اللہ کا یا کعبہ شریف یا مدینہ شریف کا تصور کرتے ہیں بعض نے ان کی بجائے شیخ کا تصور نکالا چونکہ شیخ سے محبت کا تعلق زیادہ ہوتا ہے - اس لئے اس کا تصور جلد قائم ہو جاتا ہے اور جب خطرات دفع ہو جاویں تو یہ شغل بھی چھوڑ دیتے ہیں ـ اعمال تصوف : (12) فرمایا کہ اعمال تصوف یا مراقبات ہیں یا اذکار و اشغال ہیں ـ مراقبات کے لئے حدیث راقب اللہ تجدہ تجاہک ـ ترمذی شریف میں ہے اور اذکار بھی مامور بہا ہیں البتہ اشغال امور بہا صرف معالجہ کے واسطے کئے جاتے ہیں اور خود حق تعالی کا براہ راست تصور کر ے تو وہ بہتر ہے اور حدیث میں جو لا تفکر وفی ذات اللہ ہے اس میں خاص فکر کی نہی ہے - یعنی ذات کی کنہ کے در پے ہونا ممنوع ہے - باقی محض خدائے تعالی کو یاد رکھنا جو صرف تصور ذات کا درجہ ہے وہ عین مطلوب ہے اور اشغال کی اصل بھی حدیث سے ثابت ہے حدیث میں ہے اجعل بصرک (1) حیث تسجد اور تصور ذات ذکر ہے اور مامور بہ ہے - شیخ کے قلب کی طرف توجہ کی صورت : ( 13) فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ کی خدمت میں مکہ معظمہ میں مولانا محمد یعقوب صاحبؒ مع دیگر حضرات حاضر ہوئے سفر مدینہ کے وقت دوسرے 1ـ اپنی نظر اپنے سجدہ کے مقام پر کر