ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
صاحبؒ سے بیعت کی اور شرط کی کہ میں غیر مقلد ہی رہوں گا حضرت نے فرمایا بیشک رہو مگر جو کچھ ہم بتلاویں اس کو پڑھتے رہنا - چنانچہ اس کو بیعت فرمایا - اور کچھ ذکر بتلا دیا - چند ہی روز کے بعد اس نے آمین بالجہر رجع یدین وغیرہ چھوڑ دیا - حقیقت بیعت : (25) فرمایا کہ بیعت کی حقیقت دو التزاموں کا مجموعہ ہے طالب کی طرف سے التزام اتباع اور پیر کی طرف سے التزام اصلاح مگر اس کے لئے صورت بیعت کو لازم سمجھنا یہ بدعت ہے اس کو اڑانا چاہئیے - برکت صحبت اہل اللہ : (26) فرمایا - اہل اللہ کی صحبت سے قلوب پر کفییت سکینہ نازل ہوتی ہے - ولایت کی دو قسمیں : ( 27) فرمایا - ولایت کی دو قسم کی ہے ایک عامہ دوسری خاصہ - ولایت عامہ کو اس آیت میں ( 1) اللہ ولی الذین آ منوا ( البقرہ آیت 275) بیان فرمایا یہ ولایت عامہ صرف ایمان سے حاصل ہو جاتی ہے حتی کے اس آیت میں عمل صالح کی بھی قید نہیں ہے اور ولایت خاصہ اس آیت میں الا ان اولیاء اللہ لا خوف علیہم ولا ہم یحزنون الذین آمنوا وکانوا یتقون - بیان فرمایا - اس ولایت خاصہ کے دو لوازم ہیں - ( 1 ) کثرت ذکر (2) دوام اطاعت اور ذکر میں بجائے دوام کے کثرت اس 1 - اللہ تعالی ساتھی ہے ان لوگوں کا جو ایمان لائے