ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
خط پر دستخط کرنا ضروری نہیں : (74) ( ایک شخص نے لکھا کہ آپ اپنے خط میں دستخط نہیں کرتے ) فرمایا اگر تم میرے دستخط پہچانتے ہو تو یہ سارا خط میرا ہی لکھا ہوا ہے اس کو کیوں نہیں پہچانتے اور اگر نہیں پہچانتے تو نام لکھنے کی صورت میں بھی تم کو کیا پتہ ہو گا کہ یہ کس کا لکھا ہوا ہے - بعض مواقع میں سلام ممنوع ہے : ( 75) فرمایا فقہاء نے سلام کو بعض مواقع میں مکروہ کہا ہے ـ معصیت میں ، جیسے شطرنج کے کھیل وٖغیرہ میں ـ نجاست میں ، جیسے بول و براز میں ، طاعت میں جیسے نماز و تلاوت قرآن شریف و غیرہ میں ، مشغولی حاجات میں جیسے کھانا کھانے یا پانی پینے میں اور اس کی وجہ مجھ کو معلوم نہ تھی کہ طعام وغیرہ کے وقت سلام کیوں منع ہے اور کلام اس وقت منع نہیں ـ تو اس کی وجہ کا وجدان سے پتہ چلا کہ کلام کا جواب دینا فورا با قتضائے طبع ضروری نہیں ـ جب فرصت ہوتی ہے جواب دے دیا جاتا ہے اور سلام کا جواب طبعی تقاضا سے فورا دینا ہوتا ہے اور بعض اوقات طعام میں فورا جواب دینے سے تکلیف کا اندیشہ ہوتا ہے کہ شاید گلے میں لقمہ اٹک جائے ـ اس لئے سلام منع ہوا ـ اور طاعت کی حالت میں وہ وجہ جس کو حضرت بافعی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو شخص مشغول مع اللہ کو اپنی طرف مشغول کرے اور کہ المقت فی الوقت یعنی اس پر فورا وبال پڑتا ہے اس لئے ایسے وقت بھی سلام نہ کیا جاوے جب کوئی ذکر وغیرہ میں مشغول ہو ـ روحانی آرام : (76) فرمایا ـ بہت دفعہ ایسا ہوا ہے کہ لوگوں نے محبت سے سیکنڈ