ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
میں تعارض ہو تو ظنی نقلی میں تاویل کی جاوے گی مگر ایک مناظر مولوی صاحب نے اس کلیہ کے خلاف ایک مناظرہ میں حضرت جبرئیل کے چھ سو بازو ہونے کی یہ تاویل کی کہ بازو سے قوت مراد ہے یہ نہ جواب دیا کہ اس میں حرج ہی کیا ہے اگرچہ سو پر ہوں ـ حدیث کی تاویل کر دی ـ اہل کمال کا حال : (200) فرمایا اہل کمال بولتے کم ہیں مگر کام زیادہ کرتے ہیں ـ ت اثیر وعظ حکیم الامت : (201) فرمایا میں ایک دفعہ حسن پور ضلع مراد آباد گیا تو وہاں ایک رئیس زادہ ملے جو اس زمانہ میں علی گڑھ میں تعلیم پاتے تھے ـ پھر بعد میں ڈپٹٰی کلکٹر بھی ہو گئے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ کو علی گڑھ والوں سے نفرت ہے ـ میں نے کہا نہیں ان کی ذات سے تو نفرت نہیں البتہ ان کے افعال سے نفرت ہے ـ کہنے لگے وہ افعال کیا ہیں ـ میں نے کہا ہر فاعل کے افعال جدا جدا ہیں ـ انہوں نے کہا مثلا میرے افعال میں نے کہا ہاں میں جانتا بھی ہوں اور بعضے نظر بھی آ رہے ہیں ( ان کی داڑھی منڈی ہوئی تھی ) مگر عام جلسہ میں بیان کرنا مناسب نہیں ـ آپ چند روز میرے ساتھ رہیں جب بے تکلفی ہو جاوے گی ظاہر کروں گا ـ خاموش ہو گئے اور اس کے بعد وعظ میں شریک ہوئے ـ نہایت تیز دھوپ ان پر تھی نوکروں نے ان سے کئی بار کہا کہ آ گے تشریف لائیے مگر وہ اس قدر مست تھے کہ کچھ پرواہ نہ کی ـ پھر ایسے معتقد ہوئے کہ اپنی بیوی وغیرہ کنبہ والوں کو مرید کرایا داڑھی بھی رکھ لی اب نہایت نیک ہیں ـ