ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
تھا خیال ہوا کہ ہمارے رفیق اور مخلص شاگرد مولوی صادق یقین صاحب ہمراہ ہیں ان کے پاس کافی خرچ تھا ـ اور یکجائی صرف کر رہے تھے انہی کے روپیوں سے ٹکٹ لے لیں گے ـ مگر جب ٹکٹ خرید کر لائے تو معلوم ہوا کہ سیٹھ نے دو ٹکٹ ان مسکینوں کے خرید دیئے اور میرا ٹکٹ بھی خرید کر دے دیا - میں نے کہا الحمدللہ مجھ کو سفر میں قرض نہیں لینا پڑا- قیام کانپور علمی اعتبار سے اعظم تھا : (287) فرمایا میں نے کانپور میں 14-15 برس پڑھایا اور تیس برس سے یہاں ہوں مگر وہ زمانہ قیام کانپور کا طویل معلوم ہوتا ہے اور یہ قصیر معلوم ہوتا ہے کیونکہ وہاں درس و تدریس کی مشقت تھی - مگر وہاں کا قیام علمی نفع کے اعتبار سے اعظم تھا اور یہ قیام عملی حیثیت سے اہم ہے ـ نکاح خوانی میں اجرت قاضی کون ادا کرے : (288) فرمایا ـ نکاح خوانی میں اجرت قاضی کا مسئلہ تفصیل طلب ہے ـ ایک شرط تو یہ ہے کہ اہل عقد پر جبر نہ ہو کہ اگر یہ قاضی نہ پڑھا دیں گے تو دوسرا قاضی پڑھا ہی نہیں سکتا ـ دوسرے یہ کہ اکثر داعی قاضی کا اصالتہ یا وکالتہ لڑکی والا ہوتا ہے تو اجرت اسی کو دینی چاہیے مگر یہ دولہا والے سے دلواتا ہے ـ خواہ بلانے میں اس کا دخل ہو یا نہ ہو ـ اور یہ ناجائز ہے ـ تیسرے بعض جگہ نائب قاضی آتا ہے جو تھوڑی رقم خو لیتا ہے اور زیادہ قاضی کو دیتا ہے جو قاضی کے حق میں رشوت ہوئی کیونکہ اس نے کوئی عمل نہیں کیا اور یہ نائب رشوت میں معین ہوا جو کہ نا جائز ہے ـ