ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
خاص شرائط ان کے بغیر اس سے انتقال نا ممکن ہے - ان شرائط کا حاصل یہ ہے کہ عاشق مجازی مدارج عفت میں اتنا کامل ہو جائے کہ صوت محبوب ، خیال محبوب ، تذکرہ محبوب سے بالکل خالی اور صاف رہے تب وہ عشق حقیقت تک پہنچتا ہے اگر وہ ایسی عفت کی حالت میں مر جاوے تو شہادت کا وعدہ ہے - پھوہڑ عورتوں میں ایک کمال : (99) فرمایا عادتا عورتیں پھوہڑ ہو جاتی ہیں وہ اکثر عفیف (1) ہوتی ہیں - اللہ تعالی ایسے ہی امور کے متعلق فرماتے ہیں - فان کرھتموھن فعسی ان تکرھوا شیئا ویجعل اللہ فیہ خیرا کثیرا میلان کے اسباب بعیدہ سے احتیاط کی ضرورت : (100) فرمایا - بعض دفعہ ابتداء نظر میں شہوت نہیں ہوتی - جب نظر ممتد ہو جاتی ہے (2) تو وہ حالت باقی نہیں رہتی - اسی طرح لمس (3) وغیرہ میں بعض اوقات کسی لڑکی کے سر پر ہاتھ رکھنے کے وقت شہوت نہ تھی پھر شہوت ہو جاتی ہے اسی طرح سماع میں کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جب سماع شروع ہوا تو شرائط سماع موجود تھے اور سماع سننے والا یہ سمجھتا ہے کہ اب شرائط باقی ہیں - حالانکہ بعض شرائط حنفیہ مرتفع ہو چکے تھے - بعض اوقات کسی کو خاص لباس میں دیکھ کر میلان پیدا ہوتا ہے پھر وہ ممتد ہو جاتا ہے - اگرچہ وہ لباس بھی اتر جائے - اس لئے میلان کے اسباب بعیدہ سے بھی پرہیز چاہیے - خصوص ذاکر شاغل آدمی کی لطافت اوراک زیادہ ہوتی ہے - وہ بہت جلدی سے متاثر ہوتا ہے - بوڑھوں میں صرف میلان ہوتا ہے : 1- پاک دامن 2 - دراز - 3 - چھونا