ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
دیکھوں تو کیا کہتا ہے ـ کہا بیٹھ سن ، اللہ تعالی نے ارواح سے کہا تھا - بنگ گوزہ مولویوں نے سن لیا نماز روزہ دیکھ یہ نکتہ مرشدوں کا یاد رکھنا ـ ایسے لوگوں کو علماء نے زندیق فرمایا ہے ـ سگریٹ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے : (295) بجواب ایک سوال کے فرمایا کہ سگریٹ وغیرہ سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ـ مگر ایک جگہ ایک مولوی صاحب نے ایک زمیندار سے کہا تھا کہ حقہ پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا مگر کسی سے کہنا مت پوشید پی لیا کرو ـ توبہ توبہ ایسے بھی اللہ کے بندے ہیں ـ کبر و تواضع کے چند قصے : (296) کبر اور تواضع کا ذکر ہو رہا تھا ـ اس پر فرمایا کہ مجھ سے ایک طالب علم رئیس زادہ یہاں پڑھتے تھے ـ میں ایک بار ان سے ناراض ہوا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ کسی کے سامنے کچھ نہ کہا کرو تنہائی میں جو کچھ چاہو کہہ لیا کرو مجھ کو شرم کھائے جاتی تھی اور ایسے بھی سعادت مند ظرف ہیں کہ ان باتوں کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتے جیسے ایک صدر اعلی صاحب کا یک شخص قصہ بیان کرتے تھے کہ انہون نے ایک بار عرصہ تک گھر کی خبر نہ لی خط و کتابت بھی بند کر دی ـ وجہ یہ تھی کہ ان کا ایک عورت سے تعلق ہو گیا تھا اور اس کو گھر میں ڈال لیا تھا ـ بس اس میں مشغول تھے ان کے باپ نے یہ قصہ سنا تو وہاں ہی نوکری پر گئے ـ یہ گھر میں نہیں ملے تو وہ سیدھے کچہری پہنچے اور اجلاس ہی میں ان کا ہاتھ پکڑ کر کرسی سے گرا کر ٹھونکنا شروع کیا جب تھک گئے تو انہوں نے کہا حضور اور مار لیجئے ارمان رہ نہ جائے انہوں نے پھر مارنا شروع کر دیا ـ اور مار پیٹ کر چلے