ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
انقطاع (1) فی المستقبل مشابہ ابدی (2) کے ضرور ہے - اگرچہ وہ عدم انقطاع بھی محدود ہے - بعض غیر محقق صوفیہ تو اس کو معاذ اللہ حق تعالی کی آواز خیال کرتے ہیں - چنانچہ بعضوں نے اپنی کتاب میں اس کی تصریح کر دی ہے حالانکہ یہ امر ثابت ہے کہ حق تعالی صوت سے منزہ ہے - (3) جیسا شیخ فریدالدین عطارؒ نے فرمایا ہے قول اور الحن نے آواز نے ( ان کے قول کی آواز اور سر نہیں ہے ) داراشکوہ بھی ایسے ہی اعتقادات رکھتا ہے اور جاہل تھا ، حتی کہ کافر فقیروں کا بھی معتقد تھا - اورنگ زیب نے اس کے بادشاہ ہونے کو مضر فی الدین سمجھ کر مقابلہ کیا - استطرادا سرمد (4) کا قصہ بھی فرمایا اور یہ فرمایا کہ سرمد کا کلام پاکیزہ و عارفانہ و زاہدانہ و عاشقانہ ہے - مشہور ہے کہ عالمگیر کے وقت میں بالکل عریاں رہا کرتے تھے اکثر لوگوں کے خیال میں یہ صاحب کشف و کرامات ہیں اور بعض لوگ ان کو کسی دوسرے ملک کا جاسوس خیال کرتے تھے - چنانچہ عالمگیر نے سرمد کو تہدیدا (5) لکھا کہ تم لباس کیوں نہیں پہنتے ؟ انہوں نے جواب لکھا آنکس کہ ترا تاج جہاں بانی داد مارا ہمہ اسباب پریشانی داد پوشادن لباس ہر کہ را عیبے دید بے عیباں را لباس عریانی داد 1 - مستقبل میں منقطع نہ ہونے کے سبب - 2 - ہمیشہ کے مشابہ - 3 - پاک - بری - 4 -5 - دھمکانا ڈرانا