ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
مالک مطبع نظامی کی مجلس میں کسی کی تعریف کرنے پر کہا کہ من آنم کہ من دانم ـ خانصاحب نے فرمایا کہ اس سے تو معلوم ہوا کہ آپ بہت بڑے آدمی ہیں ـ اس واسطے کہ اپنے آپ کو جانتے ہیں اور حدیث شریف میں ہے کہ من عرف نفسہ ، فقد عرف ربہ ، تو آپ نے اپنے رب کو جان لیا ، عالم تو نہ تھے مگر بات بہت گہری نکالی ـ علوم سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم : (143) فرمایا ـ حضورؐ چونکہ ساری دنیا کی طرف مبعوث ہوئے ہیں ـ جن میں ہر قسم کے علماء فضلاء حکماء ، عقلاء موجود بھی تھے اور ہونے والے بھی تھی ـ اس لئے اللہ تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو علوم بھی ایسے عطاء فرمائے کہ سارے عالم کے اہل کمال کے دانت کھٹے کر دیئے پھر طرفہ یہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے بڑے بڑے علوم کو بیان ایسی سہل عبارت میں فرمایا کہ دوسرا اس پر قادر نہیں ـ طاعون میں مکان بدلنا جائز ہے : (144) فرمایا ـ طاعون میں مکان بدل لے تو جائز ہے مگر شہر چھوڑ کر دوسرے شہر میں نہ جاوے ـ کیونکہ حدیث شریف میں لفظ بلد آیا ہے بیت نہیں آیا ـ اسی سلسلہ میں یہ بھی فرمایا کہ ظاہری طاعون میں تو لا عددی ہے ـ مگر باطنی طاعون میں یعنی ( لا مذہبی ) میں عددی ہے ـ اب لوگ الٹا اعتقاد اور عمل کر رہے ہیں ـ مجلس قیل وقال : (145) ایک صاحب نے ایک مسئلہ کو مجلس میں دوبارہ دریافت