ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
دوسروں کا سلام پہنچانے کی ممانعت میں حکمت : (36) فرمایا ـ میں جو لوگوں کا سلام پہنچانے کو روکتا ہوں تو بعض نے کہا کہ یہ تو سنت ہے تو سنت سے کیوں روکا جاتا ہے میں جواب میں کہتا ہوں جس سنت سے فرض ترک ہوتا ہو اس سنت کو ترک کر دینا ضروری ہے مثلا کوئی شخص فرض پڑھ رہا ہو اور اس کو کوئی سلام کرے تو کیا وہ جواب دے گا اور مجھ کو معلوم ہے کہ یہ شخص سلام پہنچانے میں فرض کا ترک ہو رہا ہے کیونکہ اپنی اصلاح فرض ہے - ایسا شخص اس کا خیال نہیں کرتا ـ وہ سمجھتا ہے کہ میں نے بڑا کام کیا اور حق ادا کر دیا جو تقرب کے لئے کافی ہے پھر مجھ کو عمل و مجاہدہ کی کیا ضرورت ہے ـ حضرت حافظ شیرازیؒ صاحب کا کلام : (37) فرمایا ـ تاریخ سے معلوم ہوا کہ حافظ شیرازیؒ بہت بڑے عالم تھے ـ انہوں نے تفسیر کشاف پر حاشیہ بھی لکھا ہے اور علماء کی سی وضع بھی تھی ـ البتہ کلام رندانہ ہے اور یہ طریقہ بھی انہوں نے ہی ایجاد کیا ہے ـ پہلے نہ تھا کہ مسائل تصوف کو اس عنوان سے بیان کیا جاوے ـ مشورہ کی حقیقت : (38) ایک شخص نے کسی بات میں بذریعہ تحریر مشورہ دریافت کیا تھا فرمایا مشورہ دینا میرا معمول نہیں پھر فرمایا کہ لوگوں کو مشورہ کی حقیقت معلوم نہیں ـ اس کی حقیقت یہ ہے کہ اگر دو شقوں میں تردد (1) ہو اور ہر شق میں مصالح و مفاسد (2) جمع ہوں اور خود کسی شق کو ترجیح نہ دے سکے تو دونوں 1 ـ شک ـ 2 ـ بھلائیاں اور خرابیاں