ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
طلباء کا کھانا بھیجنے میں ایک شرط : (79) فرمایا ـ شروع شروع یہاں قصبہ کے لوگوں نے کہا کہ ہم طلبہ کو کھانا دیں گے کہا جیسا مہمانوں کے پاس سینی میں بھیجتے ہو اگر اسی طرح یہاں لا کر دینا منظور ہو تو بہتر ہے ورجہ منظور نہیں چونکہ درخواست ان کی طرف سے تھی اس واسطے ہم کو شرط لگانے کا حق تھا اور اگر درخواست ہماری طرف سے ہوتی تو ان کو شرط لگانے کا حق تھا ـ سب سے مبارک قوم کون سی ہے : (80) فرمایا ـ ایک جگہ بھانڈوں نے تماشہ کیا اور آپس میں سوال کیا کہ سب سے مبارک قوم کون ہے اور سب سے منحوس کون ـ آخر میں اس پر اتفاق کیا کہ سب سے بہتر تو ہماری قوم ہے اور سب سے منحوس ملانوں کی قوم ہے کیونکہ ہم شادی کے وقت بلائے جاتے ہیں ـ اس لئے ہمیشہ شادی کے متمنی رہتے ہیں اور ملانے غمی کے وقت بلائے جاتے ہیں ـ اس لئے ہمیشہ اس کے متمنی رہتے ہیں ایک دفعہ محلہ کے ایک رئیس بیمار تھے اور مسجد کے ملا سے کہدیا گیا کہ ہمارے واسطے نمازیوں سے دعا کرا دینا ـ میں نے کہا بیچارہ ظاہر میں تو دعا کرتا ہو گا مگر دل میں کوستا ہو گا کہ کہیں جلدی مرے تو کچھ ہاتھ آوے افسوس ہے کہ ہم لوگوں نے اس جماعت کی کیا حالت بنا لی ـ چندہ کا طریق : (81) فرمایا ـ میں چندہ کی تحریک کا مخالف نہیں ہوں مگر طریق کا مخالف ہوں ـ میرے نزدیک طریق یہ ہے کہ اس کی تحریک رؤسا کریں مولوی نہ کریں کیوں کہ رؤسا خود بھی دیتے ہیں اور ان کی تحریک سے کوئی شبہ پیدا