ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص تنور کے پاس کھڑا ہو کر گرما تو گیا مگر جب دور ہوا تو ٹھنڈا ـ اور ہمارے طریق کی ثبات اور استقلال ہے اور اس کی تاثیر روغن سنکہیا کی سی ہے کہ ایک مرتبہ کھا لیا تو ہمیشہ کے لئے کافی ہے ـ کوئی سردی اس کو ضعیف نہیں کر سکتی ـ شیخ کی مجلس کے آداب : (271) فرمایا ـ شیخ کی مجلس میں بیٹھ کر ذکر جائز ہے ـ مگر جب شیخ کلام کرے تو اس وقت ذکر کو مؤخر ملتوی کر دینا اور کلام کو سننا چاہیے خاموش ہو کر ادھر متوجہ رہے ـ اذا قرئ القرآن فاستمعوا لہ وانصتوا میں ہر تبلیغ داخل ہے ـ مقابر پر دعا مانگنے کا طریق : (272) بجواب ایک سوال کے فرمایا کہ بعد اذان ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا ضروری نہیں ہے اختیاری ہے ـ اور مقابر میں بھی یہی حکم ہے بشرطیکہ ہیئت داعی سے عوام کو شبہ نہ ہو کہ یہ مردے سے کچھ مانگتے ہیں میں نے تو اپنے دوستوں کو یہ مشورہ دیا ہے کہ دعا کے وقت قبر کی جانب پشت کر لیا کریں تب ہاتھ اٹھا کر دعا کریں یہ مسئلہ عالمگیر کتاب الخطر والا باحتہ کے باب سادس عشر کے شروع میں خزانتہ الفتاوی سے منقول ہے ـ شباب کی عمر و صورت سب میں عمدہ ہے : (273) فرمایا - موت کے وقت جو کسی کی عمر اور شکل ہو گی اسی عمر اور شکل پر وہ قیامت کے دن اٹھے گا (1) کما تموتون تحشرون ـ لیکن 1 - جس صورت میں مرو گے اسی صورت میں اٹھائے جاؤ گے ـ