ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
غضب کے نتیجہ سے ایمان بچا سکے اور ہفتہ کے اندر اندر مر گیا یہ قرآن کا معجزہ اور یہ بزرگوں کی کرامت ہے فال کے ذکر پر یاد آ گیا کہ دویواں حافظ کے متعلق فال کے بہت واقعات ہیں لکھنو میں دو شیعوں میں بحث تھی ـ انیں دو بیر کے متعلق کہ ان میں بڑھا ہوا کون ہے ـ اتفاقا مولوی عابد حسین صاحب فتحپوری آ گئے دونوں نے متفق ہو کر ان سے پوچھا ـ مولوی صاحب نے فرمایا کہ دبیر کے کلام میں صنعت تو بہت ہے مگر روانی نہیں ہے ـ دونوں خاموش ہو گئے ـ اتفاق سے ایک مسافر شخص دیوان حافظ لئے آ گیا تو دونوں نے کہا آؤ اس میں دیکھیں ـ دیکھا تو بالکل مولوی صاحب کی رائے کے موافق یہ شعر نکلا آ نکس خواندی استاد گر بنگری بہ تحقیق صنعت گرست اما طبع رواں ندارد ایک اور قصہ ہے ، ایک شخص گلابو نام کسی طوائف پر عاشق تھا اور اس کے ساتھ عقد کرنا چاہتا تھا ـ مگر وہ مانتی نہ تھی اس نے دیوان حافظ دیکھا تاکہ یکسوئی ہو تو یہ شعر نکلا در کار گلاب دگل حکم ازلی ایں شد کاں شاہد بازاری دیں پردہ نشین باشد اس شعر میں ایک لطیفہ ہے کہ گلابو کا نام بھی ہے مگر صرف پڑھنے میں اور رسم خط میں نہیں ـ بس وہ شخص مایوس ہو کر بیٹھ گیا کہ شاید بازاری پردہ نشین نہ ہو گی ـ ف: اس سے فال کا حجت ہونا ثابت نہیں ہوتا محض شاعرانہ لطیفے ہیں ـ طاعونی قوانین کی بندش : (300) فرمایا میں جب کانپور تھا اور اول اول طاعون پھیلا اور حکام نے