ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
چلانے والے ہوں - تو پھر بچ کر کہاں جاوے موسی علیہ السلام نے فرمایا کہ تیر چلانے والے کے پاس جا کھڑا ہو کیونکہ عادۃ تیر سے پاس والے کو نہیں مارتے - جالینوس حیران ہو کر کہنے لگا کہ یہ جواب نبی کے سوائے دوسرا دے ہی نہیں سکتا - دیکھے کیسے دقیق مسئلہ کو کس سہل طریق سے حل فرما دیا - فرعون کے مر دود اور منصور کے مقبول ہونے کا سبب : (10) فرمایا - ایک بزرگ نے خدا تعالی سے عرض کیا کہ فرعون نے انا ربکم الاعلی (1) کہا اور مردود ہو گیا اور منصور نے انا الحق (2) کہا اور مقبول ہو گیا اس کا کیا سبب ہے ـ حالانکہ دونوں کا دعوی یکساں ہے ؟ جواب ملا کہ فرعون نے تو ہمارے مٹانے کے واسطے کہا تھا یہ اور منصور نے اپنے مٹانے کے واسطے کہا - کیونکہ منصور نے تو اپنے کو فنا کیا اور فرعون نے حضرت حق کی نفی کی ـ حکایت بزرگ محمد صادق مرحوم :(11) فرمایا گنگوہ میں ایک بزرگ محمد صادق محبوب الہی نامی تھے دو شخص ان کی خدمت میں مرید ہونے کو آئے - انہوں نے دونوں کا امتحان کیا - ان سے کہا کہ لا الہ اللہ صادق رسول اللہ ـ یہ سن کر ایک تو بھاگ گیا اور دوسرے نے کہدیا - اس سے فرمایا کہ تم نے کیا سمجھا - اس نے کہا میں نے آپ کو رسول نہیں سمجھا بلکہ تاویل کر لی کہ رسول اللہ مبتدا صادق خبر مقدم ہے - ( یعنی رسول اللہ صادق یعنی سچے ہیں ) پس اس کو مرید کر لیا - اللہ تعالی کا معاملہ ہر بندہ سے جدا ہے : (12) فرمایا - اللہ تعالی کا معاملہ ہر بندہ کے ساتھ جدا ہے - حضرت 1 ـ میں تمہارا بلند و بالا رب ہو ـ 2 ـ میں خدا ہوں