ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
محبت کی ہے - اسی طریقہ سے پیر کے ساتھ محبت بڑھانا چاہیے - ظاہری تعظیم کی زیادہ ضرورت نہیں ہے - ( ادب سے علوم باطنہ کے بڑھنے اور علوم باطنہ سے علوم ظاہریہ بڑھنے پر یہ قصہ نقل فرمایا ) کہ ایک بادشاہ اور وزیر میں اختلاف ہوا بادشاہ کہتا تھا کہ شرافت نسب کا علوم پر بڑا اثر ہوتا ہے - وزیر اس کا منکر تھا چنانچہ بادشاہ نے مکتب سے دو بچے بلوائے ایک شریف النسب دوسرا غیر شریف النسب دونوں '' کریما '' میں ہم سبق تھے بادشاہ نے پہلے غیر شریف کو پڑھنے کے لیے کہا تو اس نے اپنا سبق ہمہ با ہو او ہوس ساختی دمے با مصالح نہ پر داختی پڑھا - پھر شریف کو پڑھنے کا حکم دیا تو اس نے بھی سبق پڑھنا شروع کر دیا - جب اس شعر پر پہنچا تو اس نے اس طرح پڑھا ہمہ باہواؤ ہوس ساختم دمے با مصالح نہ پر داختم اس پر بادشاہ نے اس کو روکا کہ یہ شعر جس طرح لکھا ہوا ہے ویسے کیوں نہیں پڑھتے تو بچے نے کہا اس میں صیغہ خطاب ہے اور اس وقت مخاطب آپ ہیں - اس لئے اس میں سوء ادبی کا ایہام ہے - بادشاہ نے وزیر کو اس فرق کی طرف متوجہ کیا تو اس علم کا سبب ادب ہی تھا - اپنے اندر دو چیزیں پیدا کرنے کی ضرورت : (44) فرمایا ـ ہر شخص کو چاہیے کہ اپنے اندر دو چیزیں کسی بزرگ کی خدمت میں رہ کر پیدا کر لے اس کے بعد جو بھی خدمت اسلام کرے گا وہ مکمل ہو گی (1) محبت اللہ تعالی کی (2) خوف و خشیت اللہ تعالی کی - بس دونوں