ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
اسی طرح مولانا گنگوہیؒ نے ایک سوال کا فیصلہ فرمایا کہ اختلاف محل سے جواب مختلف ہو گیا - کسی نے پوچھا تھا کہ قبروں سے فیض ہوتا ہے یا نہیں ـ مولانا نے فرمایا فیض کون حاصل کرتا ہے ـ اس سائل نے کہا مثلا میں فرمایا نہیں ہوتا ـ مطلب یہ کہ اہل کو ہوتا ہے نا اہل کو نہیں ہوتا ـ سبحان اللہ ! کیا خوب جواب عطا فرمایا ـ جدہ کے معنی : (183) فرمایا حضرت حوا کی قبر مکہ معظمہ میں جبل ابو قبیس کے پاس ہے جدہ میں نہیں ہے ـ جدہ کے اصل میں معنی ہیں طریق واسع فی الجبل اور اس میں جیم مضموم ہے ـ اس لفظ کو لوگوں نے جیم مفتوح سے بنا کر یہ گھڑ لیا کہ وادی حوا کی قبر کی وجہ سے اس کا نام جدہ ہے ـ بعض طبائع سماع سے بہت متاثر ہوتے ہیں : (184) فرمایا ـ بعض طبائع سماع سے بہت ہی متاثر ہوتے ہیں حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ اجمیر میں تھے راستے میں جا رہے تھے ایک دوکان میں سے دھان کوٹنے کی آواز آئی ـ آواز کچھ ایسے تناسب سے تھی کہ مولانا بے چین ہو گئے شاید گر بھی گئے ـ طریق تصوف کا حاصل : (185) فرمایا ـ الہ آباد میں ایک صوفی شخص نے جو کہ صاحب سماع تھے مجھ سے سماع کے متعلق پوچھا ـ میں نے کہا کہ میں تم سے علمی مناظرہ نہیں کرتا ـ ایک وجدانی بات دریافت کرتا ہوں یہ بتلاؤ کہ طریق تصوف کا حاصل کیا ہے ـ کہا مجاہدہ یعنی نفس کی مخالفت کرنا ـ میں نے کہا اب دوسرا مقدمہ وجدانی