ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
معنی میں قطعا استعمال نہیں ہوا کیونکہ یہ عرف بالکل مستحدث ہے - ناقص پیر سے وصول بذریعہ جذب ہو سکتا ہے : (16) فرمایا پیر جب ناقص ہوتا ہے مگر سلسلہ اس کا صحیح ہو تو مرید کو وصول جذب کی راہ سے تو ہو سکتا ہے - سلوک کے طریقہ سے نہیں ہوتا - پیر سے مناسبت کا مفہوم : (17) فرمایا پیر سے مناسبت کے یہ معنی ہیں کہ مرید کو پیر کے کسی فعل پر اعتراض نہ پیدا ہو اور پیر کو اس کے کسی فعل سے ایذا نہ ہو نیز محبت اور چیز ہے مناسبت اور چیز ہے - جیسے اپنے گھوڑے سے محبت تو ہے - مگر مناسبت نہیں اور پیر کا کوئی فعل اگر محل اعتراض سمجھے تو تاویل کر لے اگر تاویل نہ سمجھ میں آ ئے تو اس فعل کو خود نہ کرے اور اگر اس فعل کا شیخ حکم دے تو اس فعل کے متعلق شیخ سے بادب دریافت کر لے - لیکن اگر ایسا فعل بار بار شیخ سے صادر ہو تو تاویل نہ کرے بلکہ اس شیخ کو چھوڑ دے - پھر پیر کے حکم دینے کے متعلق فرمایا کہ پیر کے متعلق اتنی تحقیق تو ضرور کرنی چاہئیے کہ زندہ لوگوں میں کون قابل اقتداء ہے جب یہ محقق ہو جاوے تو پھر آنکھ بند کر کے اس کے پیچھے ہو لے ـ بدون قوی شرعی کے نافرمانی نہ کرے اور زبانی گستاخی تو کرتا دل میں یہی پیر کی شان کے برخلاف تصور بھی نہ کر دے - پیش اہل دل نگہ دارید دل تانبا شید از گمان بد خجل اہل دل حضرات کے سامنے اپنے دل پر نگاہ رکھو کہیں ایسا نہ ہو کہ بد گمانی کر کے ندامت ہو