ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
پہچانا ـ کہا ہاں ـ کہا تم نے اس کو مسلمان کیا ہے ـ کہا میں نے نہیں کیا ـ مسلمان تو یہ خود ہوئی البتہ اس نے اظہار اسلام کا طریقہ مجھ سے پوچھا میں نے بتلا دیا - حاکم نے کہا تم نے اس کو کلمہ پڑھایا کہا ہاں کلمہ پڑھایا ہے ـ حاکم نے کہا قانون سے اسی کو مسلمان کرنا کہتے ہیں ـ مولوی صاحب نے کہا اگر یہ قانون ہے تو میں اس قانون کو نہیں مانتا ـ حاکم بڑا حیران ہوا اس نے مسلم وزیر ریاست کے پاس بھیج دی اس نے لکھا کہ ایسے شخص کو خواہ مخواہ کیوں قانون کے ماتحت لاتے ہو جو آنا نہیں چاہتا ـ اب وہ رہا ہو گئے تو لوگ کہتے ہیں کہ ان مولوی کے پاس جاؤ وہ قانون سے مستثنی ہیں ـ اغواء اور ارشاد میں فرق : (124) فرمایا ایک مرتبہ بھوپال میں ایک عورت مسلمان ہو گئی جج مسلمان تھے ـ مسلمان کرنے والے کو اغواء کے تحت میں داخل کر کے سزا دے دی ـ اپیل میں ایک انگریز نے لکھا کہ تعجب ہے فاضل جج پر کہ اغواء اور ارشاد میں فرق نہیں کیا ـ یہ مذہب کی تعلیم ارشاد ہے کیونکہ ہر شخص اپنے مذہب کو حق سمجھ کر دوسرے کو ترغیب دیتا ہے اور اغواء ہوتا ہے بری بات کا ـ آمین کی تین قسمیں : (125) فرمایا - پہلے انگریز بڑے لائق آتے تھے ـ ایک ریاست میں آمین کا جھگڑا تھا تو ایک انگریز نے اپنی تحقیقات میں لکھا کہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ آمین تین قسم پر ہے - آمین بالسر یہ مذہب ہے بعض علماء کا اور آمین بالجہر یہ بھی مذہب ہے بعض علماء کا اور ایک قسم ہے آمین بالشر وہ کسی کا مذہب نہیں ہے ـ اور اس وقت اسی کا زیادہ وقوع ہے -