ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
قدر گوہر شاہ داند یا بداند جوہری (1ٰ) بادشاہ کے ایک حجام کو استاد کا خطاب دینے کی حکایت : (99) ملفوظ بالا کی تائید میں فرمایا کہ ایک حجام پر ایک بار بادشاہ خفا ہو گیا تھا کہ وقت پر خط بنانے نہیں آیا تھا ـ اس حجام نے خدمتگار کو بلا کر بادشاہ کا سوتے میں خط بنا دیا بادشاہ نے مطلع ہو کر خوش ہو کر اس کے لئے استاد کا خطاب تجویذ کیا ـ نائی کے گھر اس کی برادری کی عورتیں مبارک باد کے لئے جمع ہوئیں تو اس کی عورت نے کہا کہ خوشی تو تب ہوتی جب دو چار حجام مل کر استاد کا لقب دے دیتے اور بادشاہ اس کو کیا جانے ـ فرمایا ٹھیک کہا فن والے استاد مان لیں تو استاد ہے ـ دوسروں کو کیا خبر ـ اھل اللہ میں طمع اور خوف نہیں ہوتا : خ(100) فرمایا طمع اور خوف حق گوئی سے مانع ہو جاتا ہے مگر اہل اللہ چونکہ اپنی زندگی ہی میں اپنے بچوں کو یتیم اور بیوی کو بیوہ سمجھ لیتے ہیں اس لئے نہ ان کو طمع ہوتی ہے نہ خوف ـ مرید کس شخص کو کرنا چاہیے : (101) فرمایا ( امراء کو مرید کرنا بیکار ہے کیونکہ مرید ایسے شخص کو کرے جس کو کم از کم یہ تو کہہ سکے کہ تیری یہ حرکت بڑی نالائق ہے ـ یا تو نالائق ہے ـ امراء کو اس کہنے کی بھی ہمت نہیں ہوتی ـ 1 ـ موتی کی قدر و قیمت بادشاہ جانتا ہے یا جوہری