ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
نہیں ہوتا اور مولوی چونکہ خود نہیں دیتے اس لئے شبہ ہوتا ہے کہ اپنے کھانے کے واسطے کر رہے ہیں ـ ایک قائد اہل باطل کا حال :(82) فرمایا ایک قائد اہل باطل نے لاکھوں روپیے چندہ کے حاصل کئے اور جو کسی نے حساب پوچھا تو کہ دیا کہ کیا ہم بنئے بقال ہیں جو حساب کتاب رکھیں ـ مگر یہ جواب اس وقت درست ہوتا جب لوگ خود روپیہ دیتے ـ مگر جب طلب کرنے پر روپیہ ملا ہے تو حساب دینا چاہیے ـ بہت عجیب مراقبہ : (83) فرمایا ـ کہ ایک بزرگ کا قول ہے کہ مجھ سے جو کوئی مسئلہ دریافت کرتا ہے تو میں اس وقت یہ تصورکرتا ہوں کہ اگر اللہ تعالی کے سامنے کھڑا کر کے مجھ سے یہ سوال کیا جاتا تو میں کیا جواب دے سکتا ـ بس وہ جواب دیتا ہوں ورنہ جو جواب ایسی حالت میں نہ دے سکوں وہ جواب نہیں دیتا ( فرمایا) بہت عجیب مراقبہ ہے اور مجھ کو پسند آیا ـ ضرورت اصلاح عقیدہ : (84) ایک شخص نے خط لکھا کہ مجھ کو بیعت کر لو تاکہ اللہ تعالی سے محبت اور دین پر بختگی پیدا ہو جاوے ) فرمایا ـ میں نے جواب لکھا ہے کہ چونکہ بیعت پر اس ثمرہ کا ترتیب ضروری نہیں اس واسطے بیعت نہیں کرتا ـ کیونکہ اگر بیعت ہو جاوے اور یہ ثمرہ حاصل نہ ہو تو بیعت کو بے کار اور عبث جان کر متاسف ہو گا ـ اس واسطے اول عقیدہ کی احلاح چاہیے ـ