ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
چاہیے ـ آج کل تو یہ حالت ہے کہ بعض بزرگوں سے بھی تعلقات رکھنا مفید نہیں بلکہ مضر ہیں ـ چنانچہ بعض درویشوں کی مجلس میں کہیں چائے کا ذکر کہیں چاول کی تعریف ہوتی ہے اور غیبت تک بھی ہوتی ہے ـ ایسی مجالس سے سخت احتراز چاہیے ـ نیلی سیاہی میں نا پاک ہونے کا شبہ :(251) ( کسی نے نیلی سیاہی مسجد میں گرادی ) فرمایا ـ اس کی سب سن لیں کسی نے مسجد میں بیٹھ کر رنگ سے ملفوظ لکھے ہیں اور گرایا بھی ہے ـ میرے نزدیک اس میں نا پاک ہونے کا قوی شبہ ہے ـ ان سیاہیوں میں اسپرٹ ہوتی ہے - اس لئے مجھ کو ابھی صاف کرنا پڑے گا کیا یہ کام بھی میرے سپرد ہے ـ پردہ کے چند ضروری احکام : ( 252) فرمایا وجہ و کفین جہاں ضرورت ہو اور فتنہ کا خوف نہ ہو عورت کو کھولنا فی نفسہ جائز ہے مگر زینت کے ساتھ یا خوف فتنہ کے وقت کشف درست نہیں ، اسی طرح بجے زیور میں تفصیل ہے جس کے اندر باجا نہ ہو صرف لگ کر بجتا ہو اس کا پہننا فی نفسہ درست ہے لیکن زور سے پاؤں رکھنا درست نہیں ـ پس ممنوع لغیرہ ہے اور جس کے اندر خود باجا ہو وہ بالکل درست نہیں ـ آیت ولا یضربن بار جلہن ـ ( اور اپنے پاؤں زور سے نہ رکھیں ) اور حدیث مذمت جرس دونوں کو ملانے سے یہ مجموع مطلب نکلتا ہے ـ اوقات مدرسہ : (253) بجواب ایک سوال کے فرمایا وقت معین تک مدرس طلبہ سے