ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
سمجھے لکھا ہے یہ امر تعذیب کا ناجائز تعلق کے بارہ میں ہے مباحات میں نہیں ـ خانقاہوں کے لنگر کا طریقہ پسند نہیں (284) فرمایا بعضے خانقاہوں میں جو لنگر کا طریقہ ہے وہ مجھ کو پسند نہیں ـ اگر یہاں لنگر ہوتا تو طالب اور غیر طالب سب مخلوط ہو جاتے اور مخلص و مفلس کا فرق معلوم نہ ہوتا ـ مولوی عبدالحی صاحب حیدر آبادی نے بیان کیا کہ مجھ کو جو عقیدت ہوئی وہ اسی وجہ سے ہوئی کہ یہاں لنگر نہیں ہے اور پھر بھی لوگ ٹھہر ہوئے ہیں معلوم ہوا کہ یہ سب مخلص ہیں اور ان کو فائدہ پہنچتا ہے ـ اگر لنگر جاری ہوتا تو مجھ کو اعتقاد نہ ہوتا شبہ ہوتا کہ شاید روٹی کی وجہ سے پڑے ہیں ـ اذیت سے بچنے کے لئے مہمان سے دریافت کرنے کی ضرورت : (285) ایک مہمان آئے تو نیاز سے فرمایا کہ دریافت کر لو کہ کب آئے ہیں اور کہاں ٹھہرے ہیں ـ پھر فرمایا کہ مہمان سے یہ پوچھنا کہ کب تک ٹھہرے ہو عرف کے خلاف ہے مگر نہ پوچھنے میں مجھ کو یہ تکلیف ہوتی ہے کہ بعض دفعہ کھانے کا انتظام کرایا بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تو دوسرے صاحب کے مہمان ہیں ـ اسی واسطے میں چاہتا ہوں کہ لوگ خود کہہ دیا کریں کہ ہم فلاں جگہ ٹھہرے ہیں تاکہ میری فکر دور ہو اگر وہ نہ کہیں تو کیا میں بھی دریافت نہ کروں ـ حج کو جانے والے کے لئے اخراجات میں زیادہ احتیاط کی ضرورت : (286) ایک صاحب نے جو حج کو جانے والے تھے مراد آباد سے آ ئے