ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
عظمت سے لینا چاہیے ـ تم نے نہ مولانا کہا نہ حضرت یہ کیا واہیات بات ہے دوسرے تم نے دیدار بازی کیوں کہا ـ یہ بازی لفظ غنڈوں کا ہے ـ اگرچہ میں اس قابل نہیں کہ زیارت کا لفظ بولتے مگر یہی کہتے کہ دیکھنے آیا ہوں ـ ملنے آیا ہوں افسوس تو یہی ہے کہ بزرگ حضرات اس طرف بالکل توجہ نہیں فرماتے اور میں جو کہدیتا ہوں تو بد خلق مشہور ہوں ـ بعض دفعہ دل میں کہتا ہوں کہ کہتا کہتا تھک گیا ـ اب جانے بھی دو کسی کو بالکل نہ ٹوکوں مگر دل نہیں مانتا ـ ایک تاریخی نام (322) فرمایا ـ حضرت مولانا خلیل احمد صاحب نے ظرافت میں ایک لڑکے کا تاریخی نام " مرغ محمد " رکھا تھا ـ ایک شخص نے اعتراض کیا یہ کیسا نام ہے میں نے کہا " کلب علی " سے تو اچھا ہی ہے ـ حضرت امام محمد کی تصانیف کے بارے میں : (323) فرمایا ـ امام محمد صاحبؒ کی نو سو سے زیادہ تصانیف مشہور ہیں مگر تاتاریوں نے سب ذخیرہ خراب کر دیا تھا ـ تاریخ میں لکھا ہے کہ جس دریائے دجلہ میں جہاز چلتے تھے اس کو کتابوں سے ایسا پاٹ دیا تھا کہ لوگ اس پر سے نکل جاتے تھے ـ مگر آخر میں یہ سب تاتاری مسلمان ہو گئے خدا تعالی کی قدرت اس قدر سخت قوم پر کس نے ان کو مسلمان بنا لیا ـ محض اللہ تعالی نے ـ میں کہا کرتا ہوں کہ بعض یورپین قومیں ایسی ہی کہ حتی الامکان اپنے مقبوضات چھوڑیں گے نہیں ـ حتی کہ جب امام مہدی علیہ السلام تشریف لاویں گے اور ملک نکل جانے کا اندیشہ ہو گا تو یہ سب فورا اسلام قبول کر لیں گے تاکہ ان سے ملک نہ لیا جاوے ـ کیونکہ ان میں مذہب تو ہے نہیں محض حکومت