ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
چھڑا دی جاوے تو آگ تو لگی ہوئی ہے اور طبیعت حق تعالی کی طرف فطرۃ مائل ہے - خود بخود اس میں عشق حقیقی جوش زن ہو جائے گا - اسراف بخل سے زیادہ برا ہے : (92) فرمایا ، بخل عرفا زیادہ مذموم ہے مگر عقلا اسراف زیادہ مذموم ہے ، ہم نے بخیلوں کو مرتد ہوتے ہوئے نہیں دیکھا - البتہ مسرفوں کو دیکھا ہے کہ مرتد ہو گئے - کیونکہ عادت زیادہ خرچ کرنے کی ہوتی ہے جب خرچ پورا نہیں ہوتا تو ہر بات پر آمادہ ہو جاتے ہیں - بخلاف اس کے کہ اس کو مال سنبھال کر خرچ کرنے کی عادت ہوتی ہے وہ زیادہ تنگی میں مبتلا نہیں ہوتا - اخلاق ذمیمہ کا علاج : (93) فرمایا اخلاق ذمیمہ ، حسد ، حقد ، غصہ وغیرہ درجہ داعیہ میں مذموم نہیں بلکہ ان کا مقتضا مذموم ہے اور اس داعیہ کی بیخ کنی تو مدتوں کے مجاہدوں سے ہوتی ہے - اس لئے اصولا یہ طریق کہ اس کے مقتضی پر عمل نہ کیا جاوے بالکل کافی ہے - اور کلی طور پر بہت سہل ہے - مگر اس کی جزئیات پر عمل کرنا بدون شیخ کی تعلیمی امداد کے نہیں ہو سکتا - ورع کی حقیقت : (94) فرمایا - نفس ورع سے بہت گھبراتا ہے کیونکہ ورع کی حقیقت ہے ترک گناہ اس میں کسی کو دکھلاوہ نہیں ہو سکتا - رہزن طریق : (95) فرمایا ـ ابو القاسم قشیریؒ فرماتے ہیں کہ عورتوں سے اور