ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
نے جا کر شاہ جہاں سے کہا کہ وہ بھی تیار ہو رہے ہیں ـ وضو کر لیا ہے - تباہ ہو جاؤ گے اور ملک برباد ہو جاوے گا شاہ جہاں ڈر گیا ـ اور کہا اب کیا تجویذ کریں - کہا توبہ کرو اور ان کی خدمت میں ہدیہ بھیجو جو علامت ہے اعتقاد کی - چنانچہ خلعت اور کچھ اشرفیاں نذر کے لئے عالمگیر کے ساتھ بھیجیں ـ ملاں صاحب نے دریافت فرمایا کہ کیا ہے ؟ کہا بادشاہ معذرت کرتے ہیں ـ فرمایا بہت اچھا پھر راضی ہو گئے ـ حضرت موسی علیہ السلام کا ملک الموت کو دھول مانے کا سبب : (42) فرمایا ـ حضرت موسی علیہ السلام نے ملک الموت کو جو دھول مارا ( رواہ مسلم ) اہل علم کا اس کی وجہ میں اختلاف ہے میں سمجھتا ہوں کہ پہچانا نہیں کیونکہ ملک الموت انسانی شکل میں آ ئے اور کہا کہ میں جان لینے آیا ہوں ـ مخالف جان کو دھول لگا دی - دوسری دفعہ جب پہچان گئے تو تسلیم کر لیا ـ حضرت موسی علیہ السلام بہت حسین تھے : (43) فرمایا حضرت موسی علیہ السلام کی زبان میں گرہ تھی ـ علماء کا اس میں اختلاف ہے کہ باقی رہی یا بعد دعا کے زائل ہو گئی ـ دعاء یہ ہے واحلل عقدۃ من لسانی یفقھوا قولی ـ بعض کا قول ہے کہ دعا کے بعد زائل ہو گئی تھی - بعض کہتے ہیں عقدہ زائل نہیں ہوا ہلکا ہو گیا وہ بھی قرآن ہی سے تمسک کرتے ہیں کہ فرعون نے کہا ام انا خیر من ھذا الذی ھو مھین ولا یکا دیبین دوسری آیت ہے ویضیق صدری ولا ینطلق لسانی الخ اور آیت عقدہ کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ دعا میں عقدہ نکرہ ہے خیر