ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
سے وسعت مطالعہ کا شبہ ہو جاتا ہے ( پھر فرمایا ) کہ میرا حافظہ طالب علمی میں تو اچھا تھا پھر اچھا نہیں رہا ـ اسی واسطے زیادہ کتابوں کا مطالعہ نہیں کیا کہ جب یاد نہ رہے گا تو مطالعہ سے کیا فائدہ ـ کھڑے ہونے سے آزادی فوت ہو جاتی ہے :(61) ایک صاحب مولانا کے تشریف لانے پر کھڑے ہو گئے فرمایا - بھائی کھڑے ہونے سے تقاضا ہوتا ہے کہ جلد جاؤں تاکہ دوسرے کو تکلیف نہ ہو - آزادی فوت ہوتی ہے اسی واسطے کھڑا ہونا اچھا نہیں - ہمارے استاد حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ نے اپنے لئے کھڑے ہونے سے منع کر رکھا تھا - جلسہ مؤتمر الانصار میرٹھ میں خطاب : (62) فرمایا میں نے میرٹھ میں مؤتمر الانصار کے جلسہ میں کہا تھا کہ تم اگر علماء کو اپنا محتاج سمجھتے ہو تو ان کو دینا بند کر دو - جلسہ کر کے سب لوگ اتفاق کر کے اپنی مداد روک لو الحمد اللہ ہم کو کچھ پرواہ نہیں ہم میں سے کچھ چانول کی دوکان کر لیں گے کچھ آٹا دال کی کچھ اور چیزوں کی مگر اس حالت میں تم اپنی اور اپنی اولاد کی فکر کرو پچاس سال بعد تمہاری اولاد کا کیا حشر ہو گا - کچھ یہودی ہو گی کچھ نصرانی کچھ آریہ معاذ اللہ - کیونکہ ان آفات سے مانع تعلیم ہے اور اس صورت میں علماء تعلیم کے لئے فارغ نہ ہوں گے ـ اصلاح کی ایک صورت : (63) فرمایا ـ نواب وقار الملک نے علی گڑھ کالج میں وعظ کہنے کی درخواست کی - میں نے وہاں یہ بیان کیا کہ صاحبو ! تم سارا قصور علماء ہی کا بیان