ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
پڑھاتے تو قانون بتلاتا ـ آپ نے اس کو دین پڑھایا تو وہ دین کی باتیں بتلاتا ہے ـ شکر کیجئے کہ وہ بڑا لائق اور آپ کا محب ہے ـ غرض والد صاحب کا بڑا احسان ہے جو مجھ کو دین میں لگایا ـ چالاکی اور عقل دونوں الگ الگ ہیں : (106) فرمایا ـ چالاکی اور چیز ہے اور عقل اور چیز ـ چالاکی تو مذموم ہے اور عقل محمود ہے ـ دیکھیے ان کید کن عظیم (1) سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتوں میں کید اور چالاکی بہت ہے اور باوجود اس کے ان کو ہن ناقصات العقل والدین فرمایا ہے ـ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں ـ بوڑھے سوچ کر کام کرتے ہیں : (107) فرمایا - قاضی شریح نے ایک استنباط کیا ہے کہ حاجت جب مانگے جوان سے مانگے وہ جلدی پوری کر دیتا ہے اور بوڑھے سوچ کر کام کرتے ہیں دیکھئیے اخوان یوسف علیہ السلام نے جب حضرت یوسف سے عفو کا مطالبہ کیا تو فورا فرمایا (2) لا تشریب علیکم الیوم یغفر اللہ لکم جب یعقوب علیہ السلام سے مطالبہ کیا تو ارشاد فرمایا (3) سوف استغفر الکم ربی مگر یہ استنباط حجت نہیں ـ کیونکہ یعقوب علیہ السلام نے موقع کے انتظار میں تاخیر فرمائی تھی وہ موقع آخر شب کا تھا جو قبولیت کا وقت ہوتا ہے ـ 1 ـ بے شک تمہاری چالاکیاں عظیم ہیں ـ 2 ـ یوسف علیہ السلام نے فرمایا تم پر آج کوئی الزام نہیں ـ اللہ تعالی تمہارا قصور معاف کرے ـ 3 ـ یعقوب علیہ السلام نے فرمایا عنقریب تمہارے لئے اپنے رب سے دعائے مغفرت کروں گا ـ