ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
نہیں چھوڑے وضع علمی : (339) فرمایا والد صاحب نے ایک مرتبہ مجھ کو رضائی اوڑھے ہوئے دیکھ کر فرمایا رضائی کیسی اوڑھی ہے میں نے عرض کیا حضرت مجھے دیوبند میں کیوں پڑھایا وہاں تو ایسی ہی رضائی اوڑھنا آوے گا ـ ایسے دانشمند تھے کہ پھر ایسے امور پر کبھی کچھ نہیں کہا تو علم میں مشغول ہو کر وضع بھی علمی ہی رکھے ـ ضرورت کامل کا خیال : (340) فرمایا لوگ مجھے دور دور بلاتے ہیں کہ ضرورت ہے مگر میں ضرورت کا کہاں تک خیال کروں ـ صحیح دین کے ادنی درجہ کی برکات : (341) فرمایا جس کو ادنی درجہ بھی صحیح دین حاصل ہو گیا وہ نوکری اور رشوت اور حکومت سب پر لات مار دیتا ہے ـ مولانا محمد یعقوب صاحب فرماتے ہیں جرعہ خاک آمیز چوں مجنوں کند صاف گر باشد ندانم چوں کند مولانا محمد یعقوب صاحب فرماتے تھے کہ دین کا چسکا تپ دق سے کم نہیں ہے اول تو لگتا نہیں اور لگا پھر چھوٹتا بھی نہیں ـ مولوی عیسی صاحب الہ آبادی کے ساتھ انگریزی طلبہ وعظ میں آتے تھے ـ پھر آنا بند کر دیا کہ ہم کو ابھی ترقی کرنا ہے وہاں تو وعظ سن کر دنیا چھوڑنے کو جی چاہتا ہے ـ