ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
امام اعظم کے مجتہد اعظم ہونے کا ثبوت : (154) فرمایا ـ غیر مقلدین کہتے ہیں کہ امام صاحب کو 17 حدیثیں پہنچی ہیں ـ میں کہتا ہوں کہ اگر اس سے بھی کم پہنچتیں تو امام صاحب کا اور زیادہ کمال ظاہر ہوتا کیونکہ جو شخص علم حدیث میں اتنا کم ہو اور پھر بھی وہ جو کچھ کہے اور لاکھوں مسائل بیان کرے اور وہ سب حدیث کے موافق ہوں تو اس کا مجتہد اعظم ہونا بہت زیادہ مسلم ہو گیا ـ یہ ابن خلکان مؤرخ کی جسارت ہے ورنہ صرف امام محمد صاحب کی وہ احادیث جو وہ اپنی کتابوں میں امام صاحب سے روایت کرتے ہیں دیکھو صدہا ملیں گی ـ صوفیاء کرام بڑے حکیم ہوتے ہیں : (155) فرمایا ـ حضرات صوفیائے کرام بڑے حکیم ہوتے ہیں گویا جمع بین الضدین کر دیتے ہیں - جس پر بجز حکیم کے کوئی قادر نہیں ـ حضرت حاجی صاحبؒ کی خدمت میں ایک شخص ہدیہ لایا تو فرمایا کہ ہدیہ شاہد محبت ہوتا ہے ـ اب اس سے ظاہرا غرباء کی دل شکنی ہوتی تھی جن کو ہدیہ پیش کرنے کی توفیق نہیں ہوتی ـ آ گے اس کی بھی اصلاح فرما دی ـ اور فرمایا کہ اگر محبت کامل ہو جاوے تو پھر شاہد کی ضرورت نہیں رہتی ـ گستاخی کی سزا : (156) فرمایا ـ ایک شخص نے بذریعہ خط دریافت کیا کہ یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئا للہ کے وظیفہ کا کیا حکم ہے ـ آ گے عبارت گستاخانہ تھی کہ اس کا حکم آپ کو کہاں تک معلوم ہے ـ جواب لکھا کہ حکم سے مراد کیا ہے منصوص یا مستنبط وہ اس سوال کے چکر سے مدت تک بھی نہیں نکل سکتا تھا یہ