ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
یہ قدر کی ـ کیا معتکف کو مسجد میں ریح خارج کرنے کی اجازت ہے : (160) فرمایا ـ معتکف کو مسجد میں ریح خارج کرنے کی اجازت نہیں ہے ـ مسجد سے باہر چلا جاوے ـ جیسے پائخانہ کے لئے جاتا ہے ـ ایک مولوی صاحب نے فرمایا کہ قاضیخان میں لکھا ہے کہ اختلاف ہے ـ پھر کتاب لائے اور دیکھا ایک قول میں اجازت تھی دوسرے قول میں ممانعت تھی جس کو قاضی خان نے اصح لکھا تھا ـ ہنس کر فرمایا کہ قول دو ہیں ایک یخرج ( من الاخراج الریح فی المسجد ) دوسرا یخرج ( من الخروج المعتکف الی خارج المسجد ) برق ورعد معا حادث ہوتے ہیں :(161) بہت زور بارش ہو رہی تھی یکایک برق چمکی اور بادل گرجا تو لوگ ڈر گئے ) فرمایا ـ برق ورعد (1) دونوں معا حادث (2) ہوتے ہیں ـ مگر برق اول محسوس ہوتی ہے کیونکہ روشنی کی رفتار سریع (3) ہے اور عد بعد میں کیونکہ آواز کی رفتار بطی (4) ہے اور آواز کے وقت ڈرنا نہ چاہیے کیونکہ بجلی جہاں گرنی ہوتی ہے آواز سے پہلے گر چکتی ہے آواز بعد میں آتی ہے اور بطور عبرت کے یہ فرمایا کہ یہ تو اللہ تعالی کی ایک مخلوق ہے جس کی ہیبت (5) کی تم کو برداشت نہیں ـ خود اللہ تعالی کی ہیبت کتنی ہونی چاہیے ـ 1 ـ بجلی اور بادل کی گرج ـ 2 ـ واقع ہونا ـ 3 ـ تیرا ـ 4 - سست ـ 5 ـ رعب ، دبدبہ