ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
مسلمان بزرگ ہے - صاحب حق اکیلا نہیں ہوتا : (33) فرمایا - تحریکات کے زمانہ میں دوستوں میں سے ایک شخص نے مجھ کو خط لکھا کہ تم بھی تحریک میں شامل ہو جاو ورنہ اکیلے رہ جاؤ گے ـ یہ مذاق ہے لوگوں کا اجی صاحب جو حق پر ہے اس کے ساتھ اللہ تعالی ہوتے ہیں وہ اکیلا نہیں ہوتا - ایک شخص کی مکاری : (34) حضرت والا نے ایک شخص کو کچھ نصیحت فرمائی اس نے کہنا شروع کیا کہ حضرت جی خطا ہوئی معاف کرو اور اپنے منہ پر طمانچے لگانے لگا اور بار بار یہی کہے جائے کہ معاف کرو - فرمایا خلق بند کرتا ہے کچھ نہیں ہولنے دیتا - جب ذرا نصیحت کی کہنا شروع کر دیا کہ معاف کرو - پوری بات نہ کہنے سے شبہ : (35) فرمایا ـ بعض لوگ جو اتنا کہہ کر چپ ہو جاتے ہیں کہ تعویذ دے دو تو مجھ کو یہ شبہ ہو جاتا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ نہ ہو کہ یہ بزرگ ہیں غیب جانتے ہیں ( خود جان جائیں گے کہ کس بات کا تعویذ چاہیے ) اسی واسطے پوری بات نہ کہنے کی وجہ دریافت کرتا ہوں ـ اور یہ بھی کہتا ہوں کہ بھائی پھر اتنا بھی نہ کہو کہ تعویذ دے دو اور یہاں آؤ بھی نہیں کیونکہ جو غیب جانتا ہے وہ صاحب قدرت بھی ہوتا ہے - تعویذ کو کہدیں گے چل تعویذ ! وہ خود چلا جائے گا ـ